واٹس ایپ میں اشتہارات کا آغاز، میٹا نے صارفین کے لیے بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیلیفورنیا: دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ اب اشتہارات سے پاک نہیں رہے گی، میٹا نے واٹس ایپ اسٹیٹس میں اشتہارات متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے واٹس ایپ کے صارفین کے طرزِ استعمال میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔
میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی طور پر یہ اشتہارات واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں نظر آئیں گے، بالکل اسی انداز میں جیسے انسٹاگرام اسٹوریز میں اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔
میٹا کے مطابق اس فیچر کا مقصد کمپنیوں اور برانڈز کو اپنے واٹس ایپ چینلز کو پروموٹ کرنے کا موقع دینا ہے، جبکہ صارفین کو ان کے ملک، شہر، زبان، اور فالو کیے گئے چینلز کی بنیاد پر اشتہارات دکھائے جائیں گے۔
صارفین کی پرائیویسی کیا محفوظ رہے گی؟
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کے نجی ڈیٹا، جیسے کہ فون نمبرز، میسجز، کالز اور گروپس کو اشتہارات کی بنیاد نہیں بنایا جائے گا۔ البتہ اگر صارف اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ میٹا کے اکاؤنٹ سینٹر سے جوڑتا ہے تو پھر اشتہارات میں اس کی ترجیحات کو مدنظر رکھا جا سکتا ہے۔
ایپ سے آمدنی کا نیا ماڈل
واٹس ایپ کی نائب صدر ایلس نیوٹن ریکس کے مطابق مختصر اشتہارات مستقبل میں کمپنی کی آمدنی کا اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔
اب تک واٹس ایپ بزنس پلیٹ فارم اور کلک ٹو واٹس ایپ اشتہارات سے آمدنی حاصل کر رہا تھا، جبکہ اب سرچ اشتہارات اور چینل سبسکرپشنز بھی آمدنی کے ذرائع میں شامل ہوں گے۔
کب سے اشتہارات دکھائی دیں گے؟
میٹا کا کہنا ہے کہ یہ فیچر آئندہ مہینوں میں بتدریج دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔
خیال رہے کہ میٹا (جو اس وقت فیس بک کہلاتا تھا) نے واٹس ایپ کو 2014 میں 19 ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا، اور اب 11 سال بعد اشتہارات کو باقاعدہ واٹس ایپ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ
پڑھیں:
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
اس سے قبل حکومت نے یکم ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت وفاقی وزارت خزانہ وی نیوز