ایرانی پاسداران انقلاب کی اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری جتنی جلدی ممکن ہو دارالحکومت تل ابیب خالی کردیں۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں تل ابیب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ انتباہ اسرائیلی فوج کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران کا ایک علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاسداران انقلاب تل ابیب
پڑھیں:
قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز خالی نہ کرنیوالے متعدد طلبہ گرفتار، یونیورسٹی کا موقف بھی جاری
قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹلز خالی نہ کرنیوالے متعدد طلبہ گرفتار، یونیورسٹی کا موقف بھی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی نہ کرنے پر درجنوں طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سالانہ مرمت، تزئین و آرائش کے کام کے پیش نظر موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران 13جولائی 2025سے ہاسٹلز کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ طلبہ کیلئے 21جولائی تک ہاسٹل کو خالی کرنے کے احکامات دیے گئے تھے جس کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ نے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہاسٹلز خالی کر دیے تاہم چند طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری تھا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی طلبہ کی درخواست خارج کر دی تھی جس کے بعد کچھ طلبہ کو ہاسٹلز خالی کرنے کی بارہا مہلت دی جا چکی تھی تاہم حتمی مہلت ختم ہونے پرآج ہاسٹلز خالی کرانے کے لیے کارروائی کی جس دوران درجنوں طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کے پیش نظر وی سی آفس کو تالے لگا دیے گئے ہیں اور احتجاج کی وجہ سے وی سی سیکرٹریٹ کو بھی بند کیا گیا ہے۔دوسری جانب طلبہ کی وکیل ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ 72طلبہ کو گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ لایا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے طلبہ کی گرفتاری پر موقف دینے سے گریز کررہی ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہیومن رائٹس کمیشن کا تنخواہ دار طبقے کیلئے کم از کم اجرت 75ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ ہیومن رائٹس کمیشن کا تنخواہ دار طبقے کیلئے کم از کم اجرت 75ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ وزیراعظم نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا، ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے ایم این اے عبداللطیف چترالی کو نا اہل قرار دیدیا وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات، سبز منصوبوں اور ماحولیاتی تعاون پر تبادلہ خیال زائرین کیلئے چہلم امام حسین پر زمینی رستوں پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلا ن چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ڈپلومیٹک انکلیو کی شاہراہوں پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم