اسرائیل تہران میں کار بم دھماکے کرا رہا ہے، ذرائع کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایرانی فضائی دفاع نے دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کی مرکزی لہر کو پسپا کر دیا، رپورٹ
………………
ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل تہران میں کار بم دھماکے کرنے کا سہارا لے رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل تہران میں کئی کار بم دھماکے کرنے پر مجبور ہے،
کیونکہ ایرانی فضائی دفاع نے دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کی مرکزی لہر کو پسپا کر دیا ہے۔
ایرانی دارالحکومت کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کو پسپا کرنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کو فعال کیے جانے کے چند منٹ بعد دارالحکومت کے وسط میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
تہران کے مختلف علاقوں میں بھی دھماکے سنے گئے جن میں شہرک غرب، سعادت آباد، پوناک، اکپتان اور چتگار شامل ہیں۔ عینی شاہدین نے ان علاقوں میں دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تلگانی سٹریٹ کے قریب ولی عصر سکوائر کے ارد گرد اور دارالحکومت میں پیروزی سٹریٹ پر ایئر فورس ہیڈ کوارٹر کے قریب بھی دھماکے ہوئے۔
کار بموں کے علاوہ ایرانی علاقے کے اندر سے شروع کیے گئے اسرائیلی ڈرونز نے کئی فوجی مقامات پر حملہ کیا ہے۔
حکام اور ہتھیاروں کے ماہرین کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنٹوں نے ایران میں ڈرون سمگل کیے تھے۔
آپریشن سے واقف اسرائیلی حکام نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیل نے سینکڑوں دھماکہ خیز مواد سے لدے کواڈ کاپٹروں اور ہیلی کاپٹروں کے سپیئر پارٹس کی اسمگلنگ میں مہینوں گزارے ،
سوٹ کیسز، ٹرکوں اور شپنگ کنٹینرز کے ساتھ ساتھ جنگی سازوسامان جو ڈرون پلیٹ فارم سے لانچ کیے جا سکتے ہیں کو بھی اسمگل کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ زمین پر موجود ایجنٹوں نے گولہ بارود جمع کیا اور ٹیموں میں تقسیم کیا۔ اسرائیل نے ان ٹیموں کے رہنماں کو تیسرے ممالک میں تربیت دی۔
متعدد ماہرین نے نوٹ کیا کہ استعمال کیے گئے ڈرونز میں سے کچھ کواڈ کاپٹر (چار ہیلی کاپٹر) تھے اور کچھ نسبتا چھوٹے تھے لیکن بم یا دیگر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کار بم
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔