سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو ایرانی حجاج کی واپسی کے تمام مراحل محفوظ اور منظم انداز میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے ایرانی حج و زیارات تنظیم کے سربراہ ڈاکٹرعلی رضا بیات کو ایرانی حجاج کی واپسی کے تمام مراحل، بشمول مکہ اور مدینہ سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اور جدید عرعر بارڈر کراسنگ تک، محفوظ اور منظم انداز میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر علی رضا بیات نے حجاج کرام کی دیکھ بھال پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور سعودی وزیر حج کی ذاتی دلچسپی اور سہولیات کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کو سراہا۔

ایرانی حجاج کی محفوظ واپسی کے اس اقدام کا آغاز خادم حرمین شریفین کی ہدایت اور ولی عہد کی سفارش پر کیا گیا تاکہ ایرانی حجاج کی ضروریات کا مکمل خیال رکھا جا سکے اور انہیں بحفاظت وطن واپس پہنچایا جائے۔

مزید پڑھیں:

ایرانی حجاج کا پہلا گروپ گزشتہ روز سعودی عرب سے روانہ ہوا، اس منصوبے پر وزارت حج و عمرہ کی نگرانی میں عمل درآمد کیا گیا، جبکہ ایک خصوصی آپریشن روم نے واپسی کے تمام مراحل کے دوران ان کی دیکھ بھال اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران ایرانی حجاج توفیق الربیعہ خادم حرمین شریفین ڈاکٹر علی رضا بیات سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان وزیر حج ولی عہد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران ایرانی حجاج توفیق الربیعہ خادم حرمین شریفین ڈاکٹر علی رضا بیات ولی عہد ایرانی حجاج کی ایرانی حج واپسی کے

پڑھیں:

مسلم امہ ایران کی سپورٹ کے لیے کھڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

مسلم امہ ایران کی سپورٹ کے لیے کھڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر سے رابطہ کیا اور اس مشکل گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ ایران کی حمایت کے لیے متحد ہے۔ سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر کے درمیان بھی رابطہ ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ہم ایران میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں، پوری مسلم امہ متحد ہو کر آپ کی سپورٹ کیلئے کھڑی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایرانی بھائیوں کی سپورٹ کے لئے ہر ممکن کاوشیں جاری رکھیں گے۔ ہمیں اعتماد ہے ایران دانش مندانہ اقدام کرےگا۔

ایرانی صدر نے کہ کہا صدارت سنبھالتے ہی امن اور خطے کے استحکام کی کوشش کی۔ لیکن ان کی ہر کوشش کو صہیونیوں نے ناکام بنانے کی کوشش کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد خطے کی صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تحمل مزاجی سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ایران اور اسرائیل مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا خیرمقدم حماس کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا خیرمقدم اسرائیل کا پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے 20 سے زائد اہم کمانڈرز شہید کرنے کا دعویٰ ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 10 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی اسرائیل کا آج رات تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ، نیتن یاہو نے بھی دھمکی دے ڈالی وزیراعظم کا ترک صدر کو فون، عالمی برادری سے اسرائیل کو غیرقانونی اقدامات سے روکنے کا مطالبہ چیئرمین ایف بی آرکا امیر طبقے کی جانب سے 1233 ارب روپے ٹیکس چوری کا انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کا آغاز
  • اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملوں پر اظہار تشویش
  • مسلم امہ ایران کی سپورٹ کے لیے کھڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان
  • پاکستانی حجاج کی واپسی،مزید 4 ہزار 995 حجاج کرام آج وطن پہنچیں گے
  • وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، مکمل حمایت کی یقین دہانی
  • سعودی عرب کا ایرانی حجاج کرام کو واپسی تک قیام اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل یکجہتی کا اظہار
  • ایرانی حجاج کے لیے سعودی عرب کا بڑا اعلان: تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
  • ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی بحفاظت وطن واپسی، وزیراعظم کی اہم ہدایات