ایران اسرائیل کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث عرب امارات اور سعودی عرب کی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے عراق، اردن، لبنان، عمان اور ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔

ایمرٹس کا کہنا ہے کہ  علاقائی صورتحال کی وجہ سے  تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئیں ہیں جبکہ اردن، عمان اور لبنان کے کئے اتوار 22 جون 2025 تک پروازیں بھی معطل کردی گئیں ہیں۔

اعلامیے کے مطابق  ایران اور عراق  کے پیر 30 جون 2025 تک پروازوں کو بند کردیا جبکہ دبئی سے عراق، ایران۔ اردن لبنان جانے والی کنیکٹنگ پروازوں کو بھی  بند کردیا گیا ہے۔

ایئرلائن نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرواز کی منسوخی پر دوبارہ بکنگ کیلیے ٹریول ایجنسی سے رابطہ کریں، اگر ٹکٹ بکنگ براہ راست ایمریٹس سے کروائی ہے تو براہ کرم ایمریٹس ایرلاین سے رابطہ کریں۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانہ ہونے یا پہنچنے والے صارفین کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے emirates.

com پر اپنی فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں۔

پروازیں منسوخ ہونے پر ایئرلائن نے مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔

دوسری جانب ایئر عربیہ نے مسافروں کے لئے نئی اپ ڈیٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ 16 اور 17 جون کی ایران اور عراق کیلیے مختص تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ 

ایئرعربیہ کے مطابق 16 اور 17 جون کو  روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان کی پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ فضائی بندش کے باعث راستہ تبدیل ہونے پر مختلف ملکوں کو جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔

ایئر عربیہ کے مطابق ایران اور عراق کے لیے کنیٹکنگ پروازوں کے مسافروں کو بھی تاحکم ثانی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق کو بھی گیا ہے

پڑھیں:

یو اے ای نے فلسطینیوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا بڑا قدم اٹھا لیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کو روزانہ 20 لاکھ گیلن پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا مستقل انتظام کر دیا ہے۔

یہ پانی غزہ اور مصر کی سرحد پر واقع رفح کے قریب قائم اماراتی ڈیسالینیشن پلانٹس سے سپلائی کیا جائے گا۔ اماراتی حکام کے مطابق 6.7 کلومیٹر طویل نئی پائپ لائن کے ذریعے یہ پانی رفح سے خان یونس تک پہنچایا جا رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 85 فیصد سے زائد پانی کی لائنیں تباہ ہو چکی ہیں، جس کے بعد لاکھوں فلسطینی پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

امارات کی جانب سے نئی پائپ لائنز بچھا کر پانی کی فراہمی دوبارہ بحال کی جا رہی ہے، جو متاثرہ آبادی کے لیے زندگی کی امید بن چکی ہے۔

یہ تمام اقدامات "آپریشن الفارس الشہم 3" کے تحت کیے جا رہے ہیں، جو یو اے ای کی غزہ کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی مہم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فضائی امداد کے لیے "طیور الخیر" سروس بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے فلسطین اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں
  • امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں
  • ایران، عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ
  • کراچی :گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں
  • اسرائیل کا مقصد عرب ممالک سے دوستی نہیں بلکہ ان پر قبضہ کرنا ہے، سعودی اخبار
  • یوکرینی ہیکرز کا بڑا سائبر حملہ، روسی ایئرلائن ایروفلوٹ کی درجنوں پروازیں منسوخ
  • سعودیہ کا فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
  • روس کی سرکاری ایئر لائن نے سائبر حملے کے بعد درجنوں پروازیں منسوخ کر دیں
  • یو اے ای نے فلسطینیوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا بڑا قدم اٹھا لیا
  • پیوٹن کا نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ، پسِ پردہ کیا ہے؟