Daily Ausaf:
2026-06-03@07:23:24 GMT

شاہد آفریدی کی اہلیہ کی شوٹنگ پریکٹس کی ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ کی فائرنگ کی مشق کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو کو خود شاہد آفریدی نے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ شوٹنگ رینج میں بندوق سے نشانہ لگانے کی پریکٹس کر رہی ہیں، جبکہ شاہد آفریدی نہ صرف انہیں ہدایات دے رہے ہیں بلکہ کامیاب نشانے پر داد بھی دے رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Crick_History (@crick.

history)


ویڈیو میں آفریدی ہنستے ہوئے یہ بھی کہتے ہیں کہ “یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے”. انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا: “شادی زندگی بھر کا ایک سفر اور ایڈونچر ہے”۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نے آفریدی کی پوسٹ پر بھرپور ردعمل بھی دیا ہے۔

صارفین نے ان کے اہلیہ کے ساتھ دوستانہ رویے اور طنز و مزاح کو سراہا۔ کئی صارفین نے فائرنگ کو پشتون ثقافت کا حصہ قرار دیا۔
مزیدپڑھیں:سیاست کے لئے پہلے ٹریننگ عمران خان سے لی:فیصل واڈا

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شاہد آفریدی

پڑھیں:

اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خلاف  سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کے معاملے پر اے این پی کے صوبائی صدر  میاں افتخار حسین نے نیشنل  سائبرکرائم  انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)  میں  درخواست جمع کرادی۔

 ایک شخص کےخلاف آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو بھی درخواست دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میاں افتخار کا کہنا ہے کہ اے این پی کے خلاف سوشل میڈیا  پر مذہبی بنیادوں  پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز  مہم  قابل مذمت ہے، پارٹی کے خلاف نفرت پھیلا کر  سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اے این پی آئین کی بالادستی، جمہوریت، عدم تشدد  اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کی علمبردار ہے۔

امریکی فورسز نے متعدد ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو تباہ کر دیا: سینٹکام

میاں افتخار نے مطالبہ کیا ہےکہ  این سی سی آئی اے، آئی جی اور سیکرٹری داخلہ فوری  اور شفاف  تحقیقات کرائیں، نفرت انگیز مواد  پھیلانے اور جھوٹے بیانیے تشکیل دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ڈیٹا لیک ہونے کی خبریں؛ہائر ایجوکیشن کمیشن کی وضاحت آگئی
  • انتقال کی خبریں بے بنیاد،طاہرہ سید نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
  • طاہرہ سید کے انتقال کی افواہیں، گلوکارہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
  • لاہور: ماں دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی، عدالت کے باہر 8 بیٹیاں روتی رہیں، ویڈیو وائرل
  • روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ
  • اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت