جاری کردہ تصاویر کے مطابق، "شاہد 107" ایک خودکش ڈرون ہے جو پسٹن انجن سے لیس ہے، اور اندازہ ہے کہ اس کا رینج 1500 کلومیٹر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے اپنا نیا خودکش ڈرون "شاہد 107" متعارف کرا دیا ہے۔ تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس نئے ڈرون کی تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں، تاہم جاری کردہ تصاویر کے مطابق، "شاہد 107" ایک خودکش ڈرون ہے جو پسٹن انجن سے لیس ہے، اور اندازہ ہے کہ اس کا رینج 1500 کلومیٹر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں ایک ایرانی خودکش ڈرون، جو "شاہد 107" سے مشابہت رکھتا ہے، مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فضائی دفاعی نظام "پیکان 3" کے قریب پہنچتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ اگر یہ تصاویر واقعی "شاہد 107" سے متعلق ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ڈرون صہیونی دفاعی نظام کی تہوں میں گہری نفوذ کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اگر اس کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے تو یہ اسرائیلی دفاعی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شاہد 107

پڑھیں:

افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے

افغانستان کے ہندوکش خطے میں رات کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

جرمن جیو فزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز شمالی افغانستان کے قصبے خُلم سے 30 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شمالی افغانستان کے متعدد علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ مزار شریف سے عمارتوں میں دراڑیں پڑنے اور معمولی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق شہری گھروں سے نکل کر کھلی جگہوں میں دعائیں مانگتے رہے۔

زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران تک محسوس کیے گئے، جبکہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں۔ بھارت کے شمال مغربی سرحدی علاقے بھی زلزلے کی زد میں آئے۔

ریکٹر اسکیل پر 6.3 شدت کا یہ زلزلہ علاقے کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہندوکش ریجن میں زلزلہ خیز سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے بڑے زلزلے کے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں۔

اب تک کسی جانی نقصان کی مصدقہ اطلاعات نہیں ملیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں اور مزار شریف سمیت متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • شاہد خاقان عباسی کی انجیوپلاسٹی، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف، دو سٹنٹ ڈالے گئے
  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ