تہران میں موساد کی ڈرون ساز فیکٹری پکڑی گئی، مزید 2 ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں موساد کے مزید 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 200 کلو بارود اور 23 ڈرونز کا سامان اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی نے اتوار کے روز بتایا کہ ان دو افراد کی شناخت کر کے انہیں صوبہ تہران کے شہرِ رے کے ضلع فشافویہ سے گرفتار کیا گیا۔
Security forces located a clandestine drone-manufacturing site in Shahr-e Rey, south of Tehran.
The three floors building, was used by Israeli agents to assemble and store UAVs intended for terrorists operations.
Officials also found homemade bombs and over 200 kg of explosives. pic.twitter.com/wrZz1vc12x
— Tasnim News Agency (@Tasnimnews_EN) June 15, 2025
منتظر المہدی کے مطابق ان کے قبضے سے 200 کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد، 23 ڈرونز کا سامان، لانچرز اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ایک نسان پک اپ گاڑی بھی قبضے میں لی گئی ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’تسنیم نیوز‘ کے مطابق 3 منزلہ عمارت اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے ڈرونز کی تیاری اور انہیں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔
حکام کے مطابق وہاں سے دیسی ساختہ بم اور 200 کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
اتوار کے روز ہی صوبہ البرز کی ساوجبلاغ کاؤنٹی میں موساد کے 2 دیگر ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جو صوبہ تہران کے ساتھ واقع ہے۔
اسرائیلی حکومت نے 13 جون کی شب بغیر کسی اشتعال انگیزی کے ایران کے اندر رہائشی عمارتوں سمیت متعدد مقامات پر حملے کیے، اس کے بعد سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ایران میں تخریب کاری کی کوششیں کرتے رہے ہیں، چھوٹے ڈرونز کے ذریعے دھماکا خیز مواد لے جا کر مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر اسرائیل کے اندر دور تک حملے کیے گئے ہیں جن میں تل ابیب، یروشلم اور حیفہ جیسے شہروں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
مقبوضہ علاقوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جہاں شہری پورا دن زیر زمین پناہ گاہوں میں گزارنے پر مجبور ہیں۔
Post Views: 2
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔