ایرانی عدالت کا بڑا فیصلہ: موساد ایجنٹ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایرانی عدلیہ سے منسلک خبر رساں ایجنسی "میزان آن لائن" کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے ایک مبینہ جاسوس کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسماعیل فکری نامی شخص کو خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں تک پہنچانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی تصدیق ایران کی سپریم کورٹ نے بھی کی تھی۔
میزان آن لائن کا کہنا ہے کہ اسماعیل فکری دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ دو موساد افسران سے براہ راست رابطے میں تھا۔
عدلیہ کے مطابق یہ "اسرائیل کی خفیہ نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا انٹیلیجنس دھچکا" ہے۔
حکام نے اس پھانسی کو ایرانی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ دشمن ممالک کی خفیہ سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔