ایران میں موساد کے مبینہ جاسوس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایران کی عدلیہ سے منسلک نیوز ایجنسی میزان آن لائن کے مطابق، اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے مبینہ طور پر کام کرنے والے ایک انڈر کور جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسماعیل فکری نامی شخص کو ایرانی عدلیہ نے ملک کی خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سزا برقرار رکھے جانے کے بعد اسے پھانسی دے دی گئی۔
میزان آن لائن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسماعیل فکری اسرائیل کے دو موساد افسران کے ساتھ رابطے میں تھا اور اہم خفیہ معلومات ان تک پہنچا رہا تھا۔
اسماعیل فکری کو دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور عدالتی کارروائی کے بعد اس پر جاسوسی، قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور دشمن ممالک کے ساتھ تعاون جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔
اسرائیلی نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکاایرانی عدلیہ نے اسماعیل فکری کی گرفتاری اور سزا کو اسرائیل کے خفیہ نیٹ ورک کے لیے بڑا انٹیلی جنس نقصان قرار دیا ہے۔
میزان آن لائن نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ پھانسی ایرانی انٹیلی جنس کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے اور اسرائیل کی خفیہ کارروائیوں کے جواب میں ایک سخت پیغام ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری خفیہ محاذ آرائی میں یہ واقعہ ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایران کی جانب سے موساد کے مبینہ جاسوس کی پھانسی نہ صرف انٹیلی جنس سیکیورٹی کا اظہار ہے بلکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اپنے اندرونی سیکیورٹی نظام کو فعال اور موثر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسماعیل فکری ایران موساد کا جاسوس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل اسماعیل فکری ایران موساد کا جاسوس اسماعیل فکری کے لیے
پڑھیں:
ایف بی آر کا مبینہ منی لانڈرنگ، فراڈ پر سولر کمپنیوں پر 111 ارب روپے کا جرمانہ
کراچی:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے الزامات پر سولر کمپنیوں پر 111ارب روپے کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے بتایا کہ سولر کمپنیوں نےدرآمد کی آڑ میں 120ارب روپے مالیت کی اوور انوائسنگ اور منی لانڈرنگ کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جعل ساز کمپنیوں کے نیٹ ورک نے فرضی کاغذات پر 140 ارب روپے کی رقم بینک میں جمع کی تاہم ایف بی آر نے 327 سولر پینل کنٹینرز ضبط کیے اور ان کی نیلامی ہوگی۔
شیراز احمد نے کہا کہ ایف بی آر نے سولر پینل کنٹینرز کو ضبط کرکے نیلامی کا ہدف 1.5 ارب روپے مقرر کیا ہے، سولر درآمد کی 13 جعل ساز کمپنیوں کا تعلق پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعل ساز نیٹ ورک نے فرضی کمپنیوں کی آڑ میں بیرون ملک بھاری ترسیلات بھجوائیں۔