تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق شہید ہاشمی نژاد ائیرپورٹ مشہد کے اردگرد میزائل حملوں کیوجہ سے مشہد کے فضائی دفاع کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا اور حملہ آور میزائیلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رجیم کی جانب سے مشہد ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق شہید ہاشمی نژاد ائیرپورٹ مشہد کے اردگرد میزائل حملوں کیوجہ سے مشہد کے فضائی دفاع کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا اور حملہ آور میزائیلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ کی عمارتوں اور رن وے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ایئرپورٹ محفوظ ہے۔ حرم امام رضا علیہ السلام مکمل حفاظت میں ہے اور زائرین کو ان آوازوں سے پریشان ہونیکی ضرورت نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کر دیا گیا مشہد کے

پڑھیں:

مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے ،شہباز شریف

 

وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور پائیدار ہیں اور یہ آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر امت کے اندر اتحاد بہت ضروری ہے،وزیراعظم نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں طبی سہولیات کانظام مکمل مفلوج ہوچکا ہے‘ جماعت اہلسنتّ
  • کرک، رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے ،شہباز شریف
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
  • 65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان 
  • سیلاب سے تباہ حال زراعت،کسان بحالی کی فوری ضرورت