اسرائیلی فوج کا مشہد ایئرپورٹ پر ایندھن بھرنے والے ایرانی طیارے پر بمباری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
یروشلم(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شمال مشرقی ایران میں مشہد ایئرپورٹ پر ایرانی ایندھن بھرنے والے طیارے کو بمباری کا نشانہ بنایا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق یہ علاقہ اسرائیل سے تقریباً 2 ہزار 300 کلومیٹر دور واقع ہے، اور آپریشن کے آغاز سے اب تک کا ’سب سے دور دراز حملہ‘ ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ پورے ایران میں فضائی برتری حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
مشہد ایئرپورٹ پر یہ حملہ ممکنہ طور پر اسرائیلی فضائیہ کا تاریخ کا سب سے دور دراز فضائی حملہ ہے۔
1985 میں، اسرائیلی فضائیہ نے تیونس میں فلسطینی آزادی کے لیے کام کرنیوالی تنظیم (پی ایل او) کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا، جو کہ اسرائیل سے 2 ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر تھا۔
غارات عنيفة استهدفت مطار مشهد في ايران pic.
— عمر مدنيه (@Omar_Madaniah) June 15, 2025
مزیدپڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے پر غور
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں بچی کو گھر سے اٹھا کر جان سے مارنے والے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادکشمیر میں شہریوں پر بار بار حملہ کرنے والے تیندوےکو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ ایل او سی سےمتصل گاؤں گہانی تنگ میں آبادی پر حملہ کرنے والے تیندوےکو گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔
ایس پی مرزا زاہد کے مطابق مقامی افراد نے شناخت کی کہ مرنے والا تیندوا وہی ہے جو آبادی میں انسانوں پر حملہ آور ہوا۔دو روز قبل تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لےگیا تھا، بعد میں بچی مردہ حالت میں ملی تھی، تیندوے نےگزشتہ روز بھی حملہ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کیا تھا۔ایس پی مرزا زاہدکا کہنا ہےکہ خونخوار جانور ایک بار انسانوں پر حملہ کردیں تو باربار حملےکی کوشش کرتے ہیں۔
سری لنکا کے سابق نیول چیف گرفتار, کیوں گرفتار کیا گیا ۔۔؟ وجہ بھی سامنے آ گئی
مزید :