واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئر کا نیا فیچر متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹ شیئر کرنا مزید تیز اور آسان بنانے کے لیے نیا شیئر شیٹ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
اس فیچر کے تحت اب صارفین دیگر ایپس سے براہِ راست اپنی تصاویر یا ویڈیوز واٹس ایپ اسٹیٹس کے طور پر شیئر کرسکیں گے، اس کے لیے ایپ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صارفین چاہیں تو اپنے کانٹیکٹس یا گروپس کے ساتھ بھی میڈیا شیئر کرسکتے ہیں، جبکہ مائی اسٹیٹس کے ذریعے اسے بطور اسٹیٹس اپ ڈیٹ پوسٹ بھی کیا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، مس کال کا جواب ملے گا خودکار وائس نوٹ کی صورت میں
اس فیچر سے صارفین کم وقت اور کم مراحل میں براہِ راست ایڈیٹ اور پوسٹ کر سکیں گے جس سے سہولت اور رفتار میں اضافہ ہوگا۔
فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا فار آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ کمپنی نے کہا ہے کہ آئندہ اپ ڈیٹس میں یہ اینڈرائیڈ صارفین تک پہنچا دیا جائے گا۔
گزشتہ چند دنوں میں واٹس ایپ نے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں تاکہ صارفین کو نیا اور بہتر تجربہ فراہم کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے 8 نئے کارآمد فیچرز بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب، خصوصیات کیا ہیں؟
کمپنی ایک اور فیچر پر بھی کام کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ حال ہی میں کس نے ان کا اسٹیٹس دیکھا ہے۔ انسٹاگرام کی طرح یہ فیچر چند کانٹیکٹس کی پروفائل تصاویر اور کل ویو کاؤنٹ نیچے دکھائے گا تاکہ صارفین کو مکمل فہرست کھولنے کی ضرورت نہ پڑے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی فون اسٹیٹس شیئر اینڈریائیڈ صارفین میٹا واٹس ایپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی فون اسٹیٹس شیئر اینڈریائیڈ صارفین میٹا واٹس ایپ واٹس ایپ کے لیے
پڑھیں:
جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
جاپانی کمپنی Suntory نے ایک ایسا ’فنکشنل واٹر‘ متعارف کرایا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس پانی میں HMPA نامی ایک مالیکیول شامل ہے جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے بنتا ہے۔یہ پروڈکٹ جاپان کے قانون کے تحت منظور شدہ ہے، یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ تشہیر کرنے کی اجازت ہے۔
یہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جنہیں پیٹ کی چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، جیسے دفتر میں کام کرنے والے اور غیر مستحکم طرزِ زندگی والے افراد۔
تاہم اگرچہ دعویٰ ہے کہ یہ پانی اندرونی چربی کم کرسکتا ہے، مگر یہ معجزاتی حل نہیں ہے۔ طرزِ زندگی اور غذائی عادات کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ اس طرح کے “پروڈکٹس” سے متعلق دعوے ہوتے ہیں مگر تمام افراد پر اس کا یکساں اثر ہو، اس کی ضمانت نہیں ہوتی۔