سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر گیس مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا کو دے دی ہے۔ کمپنی نے اپنے اخراجات اور لائن لاسز کم کرنے کے بجائے آسان راستہ اختیار کرتے ہوئے 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی مانگ کی ہے، جو گیس اور اس کی ترسیل (ٹرانسپورٹیشن) دونوں مدوں میں طلب کیا گیا ہے۔

لاہور میں سوئی ناردرن ہیڈ آفس میں منعقدہ عوامی سماعت کے دوران اوگرا کے چیئرمین مسرور احمد خان نے کہا کہ فیصلہ کمپنیوں اور صارفین دونوں کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا، تاہم ٹیرف میں اضافہ ایک مجبوری بنتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے گیس کمپنیوں کے بینچ مارک سخت کیے گئے ہیں۔ اوگرا نے سوئی ناردرن کی 84 ارب اور سوئی سدرن کی 57 ارب روپے کی ریونیو ریکوائرمنٹس مسترد کرتے ہوئے مجموعی طور پر 141 ارب روپے کی کٹوتی کر دی ہے، چیئرمین کے مطابق کوشش ہے کہ قیمتوں کو قابو میں رکھا جائے، لیکن ساتھ ہی کمپنیوں کے مالی خسارے کو بھی دیکھنا ضروری ہے۔

سماعت کے دوران سی این جی اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف صنعتی شعبوں کے نمائندوں نے اس اضافے کی شدید مخالفت کی، سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ نے کہا کہ سوئی ناردرن اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کے بجائے سارا بوجھ صارفین پر ڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے 271 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا تھا، اب اس میں 20 روپے مزید ایل این جی ٹرانسپورٹیشن چارجز بھی شامل کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا کی وضاحت

غیاث پراچہ نے مزید کہا کہ ملک میں گیس وافر مقدار میں موجود ہے لیکن گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے لوگ ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صارفین کو گیس فراہم کی جائے اور قیمتوں میں کمی کی جائے۔

عوامی سماعت میں شریک دیگر صارفین نے بھی گیس مہنگی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اوگرا پر زور دیا کہ ٹیرف میں اضافہ کم سے کم رکھا جائے تاکہ عوام پر مزید بوجھ نہ پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوگرا ایم ایم بی ٹی یو ٹیرف سوئی ناردرن سوئی ناردرن گیس کمپنی سی این جی ایسوسی ایشن عوامی سماعت غیاث پراچہ لاہور لوڈشیڈنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوگرا ایم ایم بی ٹی یو ٹیرف سوئی ناردرن گیس کمپنی سی این جی ایسوسی ایشن عوامی سماعت غیاث پراچہ لاہور لوڈشیڈنگ

پڑھیں:

بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک بھر کے عوام کو ایک اور مہنگائی کے جھٹکے کے لیے تیار رہنا ہوگا،  حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر نافذ کرنے کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دی کہ بجلی فی یونٹ 19 پیسے مزید بڑھائی جائے، جس پر نیپرا نے سماعت کی تاریخ 29 ستمبر مقرر کر دی ہے، جس کے بعد فیصلہ سامنے آئے گا کہ عوام کو بجلی کتنے مہنگے نرخوں پر دستیاب ہوگی۔

سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے دوران ملک بھر میں 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ اس بجلی کی پیداواری لاگت اوسطاً 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔

یہی فرق 19 پیسے فی یونٹ کے اضافے کی صورت میں صارفین سے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مانگا گیا یہ اضافہ ملک بھر کے صارفین کو متاثر کرے گا اور کے الیکٹرک کے صارفین بھی اس کے دائرے میں آئیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر نیپرا نے درخواست منظور کر لی تو عام شہریوں کے لیے بجلی کے بل ادا کرنا مزید مشکل ہو جائے گا  کیونکہ پہلے ہی بجلی کی بلند قیمتیں گھریلو بجٹ پر بھاری پڑ رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں ہر ماہ ایڈجسٹمنٹ سے متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایسے وقت میں جب مہنگائی پہلے ہی بلند ترین سطح پر ہے اور عوام اشیائے خورونوش سے لے کر ایندھن تک کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا کر رہے ہیں، بجلی کا مزید مہنگا ہونا براہِ راست عوامی زندگی پر گہرا اثر ڈالے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
  • حکومت کی اوگرا اور کمپنیوں کو گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوری شروع کرنے کی ہدایت