واٹس ایپ صارفین کے لئے اہم خبرآگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر کو اپڈیٹ کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ایک نئے فارورڈنگ ٹوگل ( بٹن ) کے ساتھ اسٹیٹس پوسٹس پر بہتر کنٹرول کرنے کا آپشن فراہم کیا جائیگا، آپشن کے ذریعے صارفین یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ کوئی بھی کانٹیکٹ ان کا اسٹیٹس شیئر کرسکتا ہے یا نہیں۔
نئے فیچر کو سب سے پہلے اینڈرائیڈ بیٹا کے ورژن 2.
یہ فیچر اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگز میں آن ، آف سوئچ کا اضافہ کردیتا ہے، فیچر کو سوئچ آف کیے جانے کی صورت ٹوگل آپ کے کانٹیکٹس کو آپ کا اسٹیٹس آگے فارورڈ کرنے یا دوبارہ شیئر کرنے سے روک دے گا۔
واٹس ایپ پرائیویسی مینو کے تحت اسٹیٹس سیٹنگ کے اندر” Allow Reshare” سوئچ متعارف کرائے گا جسے آف کیے جانے کے بعد ناظرین کی اسکرینز سے فارورڈ آئیکن ہٹ جائے گا۔
اسٹیٹس فارورڈنگ کی اجازت کے ساتھ فارورڈ کی گئی کاپی میں آپ کی پرائیویسی کی حفاظت کیلئے آپ کا فون نمبر اور پروفائل کی تفصیلات پوشیدہ رہیں گی۔
دوسری جانب اس آپشن کو آن کردینے سے آپ کےکانٹیکٹس میں شامل افراد اسے اپنی چیٹس یا اسٹیٹس فیڈ میں بآسانی شیئر کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ اب تک صارفین صرف یہ کنٹرول کر سکتے تھے کہ ان کا اسٹیٹس کون دیکھتا ہے؟ تاہم اب مخصوص اجازت کے ساتھ واٹس ایپ اسٹیٹس کو شیئر کیا جاسکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بجلی مہنگی ؟بجلی صارفین کے لیے بری خبرآ گئی
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔نیپرا نے اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت مقرر کی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
درخواست کے مطابق اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔
اس عرصے میں بجلی کی پیداوار کا 21.94 فیصد پانی سے، 14.51 فیصد مقامی کوئلے سے، 10.02 فیصد درآمدی کوئلے سے، 0.97 فیصد فرنس آئل سے، 8.01 فیصد مقامی گیس سے، 20.52 فیصد درآمدی ایل این جی سے اور 17.91 فیصد جوہری ایندھن سے ہوئی۔
اگر نیپرا درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو بجلی کے بلوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔