سینئر پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کی وزن میں حیرت انگیز کمی کے بعد نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شگفتہ اعجاز حال ہی میں اپنی نئی تصاویر کے باعث خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں کے ان کے وزن میں حیرت انگیز کمی نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

 شگفتہ اعجاز نے شوہر یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد زندگی کے ایک مشکل مرحلے سے گزرنے کے بعد دوبارہ معمولات زندگی کی طرف واپسی شروع کی ہے۔ ان کے شوہر کینسر جیسے موذی مرض سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے سرخ ساڑھی میں اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ وزن میں نمایاں کمی کے بعد خاصی تبدیل نظر آئیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی شیئر کیا: "اگر میرا ذہن کسی خیال کو تصور کر سکتا ہے اور میرا دل اس پر یقین رکھتا ہے، تو میں اسے حاصل بھی کر سکتی ہوں۔"

سوشل میڈیا پر مداح ان کی اس ٹرانسفارمیشن کو خوب سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وزن کی حد سے زیادہ کمی سے ان کی عمر زیادہ نظر آرہی ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شگفتہ اعجاز کے بعد

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے