واٹس ایپ اپ ڈیٹ: اسٹیٹس فیچر میں پسندیدہ گانے شامل کرنے کی سہولت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کیلیفورنیا :معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلکش فیچر پیش کیا ہے۔ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (Beta) ورژن میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے میوزک شامل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس سیکشن میں ایک نیا میوزک آئیکون شامل کیا ہے، جو ڈرائنگ ایڈیٹر کے اوپر نظر آئے گا۔ اس آئیکون پر کلک کرکے صارفین اپنی پسندیدہ موسیقی کو تلاش کر کے اسٹیٹس کا حصہ بنا سکیں گے۔
تصاویر کے ساتھ اسٹیٹس میں 15 سیکنڈ تک کا گانا شامل کیا جا سکے گا۔
ویڈیوز کے لیے مختلف دورانیے کے گانے منتخب کرنے کا آپشن ہوگا۔
صارفین کو گانے کے مخصوص حصے کو منتخب کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
یہ فیچر اس وقت بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم، اس کی تمام صارفین کے لیے فراہمی کی تاریخ کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔
واٹس ایپ کا اسٹیٹس فیچر، جسے اسٹوریز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، صارفین کے درمیان بے حد مقبول ہے۔ موسیقی شامل کرنے کا یہ نیا فیچر اسٹیٹس کو مزید تخلیقی اور پُرکشش بنائے گا
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: صارفین کے واٹس ایپ کے لیے
پڑھیں:
بکرےیا گائے کا گھی اور تیل کے بغیر مزیدار گوشت بنانے کا طریقہ جانیں؟
کیا آپ بھی کم گھی اور تیل میں کھانا بنانے کے شوقین ہیں لیکن عید الاضحیٰ کا گوشت بھی نہیں چھوڑناچاہتے؟ بہت سے افراد کھانوں میں کم تیل اور گھی پسند کرتے ہیں اور پھر تیل اور گھی کا کم سے کم استعمال صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کے لیے ایسی زبردست ترکیب لائے ہیں جس سے آپ گائے اور بکرے کا گوشت گھی یا تیل کا استعمال کیے بغیر بناسکتے ہیں؟
تیل اور گھی کے بغیر گوشت کی منفرد ترکیب :پین میں ایک لٹر پانی لیں اور اس میں2 بڑی الائچی اور3 جوے لہسن کے شامل کرلیں، اسے ڈھک کر ابال آنے تک پکائیں۔پھر اس میں 2 سوکھی لال مرچیں شامل کریں اور پھر ایک کلو بکرے یا گائے کا گوشت شامل کرنے کے بعد اسے تیز آنچ پر پکائیں۔
ساتھ ہی اس میں آدھا چائے کا چمچ ثابت کالی مرچیں شامل کر لیں، تھوڑی دیر جیسے ہی آپ کو پین میں جھاگ نظر آئے تو آپ اسے کسی کپ کی مدد سے ہٹا لیں۔
جھاگ اتارنے کے بعد اس میں آدھا چائے کا چمچ نمک، اتنی ہی پسی لال مرچ اور زیرہ پاؤڈر شامل کریں، اسے اچھی طرح چمچ سے ملا کر 2 بری ہری مرچیں شامل کرکے ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
اس گوشت کو 20 سے 25 منٹ تک اس طرح پکنے دیں کہ یخنی اوپر آجائے۔
اس کے بعد اس وقت تک پکائیں جب تک پانی مکمل خشک نہ ہو جائے، ساتھ ساتھ گوشت گلا ہے یا نہیں، یہ بھی چیک کرتے رہیں۔
پانی خشک ہونے اور گوشت گلنے پر آپ کی یہ مزیدار ڈش تیار ہے، آخر میں اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کریں اور لیجیے بغیر گھی اور تیل سے بنا مٹن/بیف تیار ہے۔