واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کا آپشن متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق صارفین ایسا کرنے کے اس وقت اہل ہونگے جب صارف نے "Allow Sharing" کا آپشن فعال کیا ہوا ہوگا۔
"Allow Sharing" کے نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ اختیار ڈیفالٹ طور پر غیر فعال ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی برقرار رہے۔
جب کوئی صارف کسی اسٹیٹس کو دیکھے گا جس پر "Allow Sharing" فعال ہے تو وہ اسے اپنے اسٹیٹس میں ری پوسٹ کر سکے گا۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ ری شیئرنگ کے دوران اصل صارف کے فون نمبر یا دیگر ذاتی معلومات ظاہر نہ ہوں تاکہ صارفین کی پرائیویسی محفوظ رہے۔
واٹس ایپ نے "Accounts Center" کے ذریعے صارفین کو اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی شیئر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپنے اسٹیٹس واٹس ایپ نے نے اسٹیٹس
پڑھیں:
پی ٹی اے انتباہ،غیر رجسٹرڈ فون استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار!
اسلام آباد (نیوزڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایسے شہریوں کو خبردار کر دیا جو غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان میں غیر رجسٹرڈ موبائل فون عام طور پر سستے مل جاتے ہیں کیونکہ ان پر کسٹم ڈیوٹیز یا ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا، کم آمدنی والے صارفین کیلیے یہ ایک پُرکشش آپشن ہوتا ہے۔
تاہم، پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موبائل فون کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے، ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے مطابق صرف منظور شدہ ڈیوائسز ہی نیٹ ورک پر چل سکتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ شہری #06#* ڈائل کر کے اپنے 15 ہندسوں پر مشتمل آئی ایم ای آئی (IMEI) نمبر حاصل کریں اور PTA کی ویب سائٹ یا 8484 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے موبائل فون کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا کہ بلاک ہونے سے پہلے ہی اپنا موبائل فون رجسٹر کروائیں اور بلا رکاوٹ کنیکٹیویٹی سے مستفید ہوں، ذمہ دار ڈیجیٹل شہری کی حیثیت سے صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ ڈیوائسز استعمال کریں۔