واٹس ایپ نےصارفین کیلئےنیافیچرمتعارف کروادیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی سطح پر مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل اپ ڈیٹس میں عارضی میوزک کلپس کو شامل کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنے اسٹیٹس میں اب سونگ کلپس کو بھی باآسانی شامل کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق دنیا بھر کے صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کا اسٹیٹس فیچر واٹس ایپ اپ ڈیٹس کے طور پر ایپ میں موجود ہے جسے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پر دستیاب اسٹوریز فیچر کی طرح 24 گھنٹے بعد ازخود غائب ہوجانے والے ٹیکسٹ، تصویر اور ویڈیو پیغامات کو شیئر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس فیچر کو کیسے استعمال کیا جائے گا؟
اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے وقت واٹس ایپ صارفین کو اسکرین کے اوپری حصے میں ایک میوزک نوٹ آئیکن نظر آئے گا یہ آئیکن صارفین کوواٹس ایپ اسٹیٹس میں میوزک کو شامل کرنے کی اجازت دے گا۔
صارفین تصویر پر مشتمل اسٹیٹس کے لیے 15 سیکنڈ کا میوزک اور ویڈیو کے لیے 60 سیکنڈ پر مشتمل میوزک شامل کرسکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کی میوزک لائبریری میں اسٹیٹس کیلئے لاکھوں میوزک موجود ہیں جہاں صارف اپنی مرضی سے ٹریک کا درست حصہ اسٹیٹس ساؤنڈ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:غنیٰ علی کی شوبز انڈسٹری چھوڑنے پر وضاحت
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
میٹا نے انسٹاگرام پر صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اے آئی ٹول صارفین کی اصل عمر کا تعین کرے گا خواہ وہ غلط معلومات ہی کیوں نہ فراہم کریں۔اگر کوئی صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی کرتا ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی اس کی اصلی عمر معلوم کر کے 18 سال سے کم عمر صارفین کو خودکار طور پر “ٹین” اکاؤنٹس میں منتقل کر دے گی۔
یہ ٹین اکاؤنٹس جو ستمبر 2024 میں متعارف کرائے گئے 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ہیں اور ان پر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے مخصوص پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگر کسی اکاؤنٹ کے کم عمر ہونے کا شبہ ہو تو فوری طور پر عمر کی تصدیق کی جائے گی اور اسے محدود سیٹنگز والے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
کمپنی نے تسلیم کیا کہ یہ سسٹم غلطیاں کر سکتا ہے لیکن صارفین ضرورت پڑنے پر سیٹنگز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔میٹا کے مطابق کمپنی کچھ عرصے سے عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے لیکن اب اس میں نمایاں بہتری لا رہی ہے۔پہلے کوئی ایسا طریقہ موجود نہیں تھا جس سے صارفین کی اصل عمر کا درست تعین کیا جا سکے۔
کمپنی نے کہا کہ آن لائن صارفین کی عمر جاننا ایک بڑا چیلنج ہے اور وہ نوجوانوں کے تحفظ اور ان کے لیے بہتر تجربہ یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔اس فیچر کی ابتدائی آزمائش سب سے پہلے امریکا میں کی جائے گی۔