بھارتی کرکٹ بورڈ کی شکایت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں میچ ریفری رچی رچرڈسن آج سہ پہر پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے کیس کی باضابطہ سماعت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ حالیہ پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے تماشائیوں کی طرف اشتعال انگیز اشارے کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے بار بار ’’کوہلی، کوہلی‘‘ کے نعرے لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور ہاتھ کے ذریعے ’0-6‘ کا نشان بنایا، جو بظاہر بھارتی ٹیم کی کارکردگی کا مذاق اڑانے کے مترادف سمجھا جا رہا ہے۔ اسی طرح پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل ہونے پر ’’گن فائر‘‘ اسٹائل میں جشن منایا، جسے بھارتی بورڈ نے اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت کھلاڑیوں کو میدان میں کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز یا غیر شائستہ اشارے کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اگر میچ ریفری رچی رچرڈسن شکایت کو درست قرار دیتے ہیں تو دونوں کھلاڑیوں کو جرمانے، میچ فیس کی کٹوتی یا معطلی جیسی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم ذرائع کے مطابق بورڈ کھلاڑیوں کے مؤقف کو پیش کرنے کے لیے مکمل قانونی معاونت فراہم کرے گا۔ شائقین کی نظریں اب رچی رچرڈسن کی سماعت اور ممکنہ فیصلے پر مرکوز ہیں، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میدان میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے بیان کے خلاف شکایت کی تھی۔

ایشیا کپ کے میچ ریفری رچی رچرڈسن معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں سوریا کمار یادیو کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے، آئی سی سی نے پی سی بی کی شکایت منظور کر لی۔

پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج کے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی جملے بولے تھے، پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو باقاعدہ شکایت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے شکایت کا جائزہ لے رہا ہے، جلد اس کی باضابطہ سماعت ہوگی، پاکستان کی طرف سے 2 آفیشل رپورٹس ملی ہیں۔

میچ ریفری رچی رچرڈسن نے پاکستان کی شکایت ملنے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے سوریا کمار نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

میچ ریفری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جمع کرائے گئے شواہد کے جائزے کے بعد سوریا کمار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، سوریا کمار یادیو نے کھیل کے مفاد کے خلاف غیر مناسب ریمارکس دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا جلد امکان ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی کا فیصلہ: سوریاکمار یادو اور حارث رؤف پر 30 فیصد جرمانہ
  • بھارتی بورڈ کی شکایت پر فرحان اور حارث آئی سی سی میں پیش، الزامات تسلیم کرنے سے انکار
  • حارث اور فرحان کا آئی سی سی کے سامنے مضبوط مؤقف, ریفری لاجواب، تحریری جواب بھی جمع
  • بھارت کی شکایت، پاکستانی کرکٹرز آج میچ ریفری کے سامنے پیش ہوں گے
  • بی سی سی آئی نے آئی سی سی میں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شکایت درج کرا دی
  • بھارتی بورڈ نے 0-6 اور فائر سیلیبریشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی سے شکایت کردی
  • کرکٹ: بھارت اور پاکستان کی ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کے خلاف شکایت
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے فرحان اور حارث کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرادی