بھارت کا 6، 7مئی کی شب پاکستان پر حملہ؛ پاک فوج کے 11 جوان، 40 شہری وطن پر قربان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
راولپنڈی:بھارتی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں پاک فوج کے 11 جوان اور خواتین و بچوں سمیت 40 شہری شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 40 بے گناہ شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔
پاکستانی افواج نے ’’معرکۂ حق‘‘ کے تحت بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے ذریعے دشمن کو نشانہ بناتے ہوئے، پاکستانی افواج نے دشمن کی پوزیشنز پر انتہائی درستگی سے جوابی حملے کیے۔
وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے پاک افواج کے 11 جانباز سپوت شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے جبکہ 78 اہلکار زخمی ہوئے۔
شہداء کے نام درج ذیل ہیں:
پاکستان آرمی:
نائیک عبد الرحمٰن
لانس نائیک دلاؤر خان
لانس نائیک اکرام اللہ
نائیک وقار خالد
سپاہی محمد عدیل اکبر
سپاہی نثار
پاک فضائیہ:
اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف
چیف ٹیکنیشن اورنگزیب
سینیئر ٹیکنیشن نجیب
کارپورل ٹیکنیشن فاروق
سینیئر ٹیکنیشن مبشر
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی یہ عظیم قربانیاں جرأت، ایثار اور بے مثال حب الوطنی کی روشن علامت ہیں جو ہمیشہ قوم کی یادوں میں زندہ رہیں گی۔ پاکستانی مسلح افواج اور پوری قوم، شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔
قوم دشمن کی ہر جارحیت کے خلاف پرعزم ہے اور کوئی غلط فہمی نہ رہے۔ پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی جارحیت کی آئندہ کوشش کا بھرپور، فیصلہ کن اور ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا، ان شاء اللہ۔
پاکستان زندہ باد — افواجِ پاکستان پائندہ باد
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تاریخ نے ثابت کیا ہے افواج پاکستان ، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں، آرمی چیف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ الحمد للہ!تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے افواج پاکستان ، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہناتھا کہ علاقائی سالمیت، خودمختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے،ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں،13لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداد ہم نے اس ملک کو بنانے کیلئے بے پناہ قربانیا دی ہیں،ہم اس ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں،ہم بھارت کی طاقت،مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں ۔
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
مزید :