بھارت کا 6، 7مئی کی شب پاکستان پر حملہ؛ پاک فوج کے 11 جوان، 40 شہری وطن پر قربان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
بھارتی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب بلااشتعال اور بزدلانہ حملے کرتے ہوئے پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں پاک فوج کے 11 جوان اور خواتین و بچوں سمیت 40 شہری شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 40 بے گناہ شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔
پاکستانی افواج نے ’’معرکۂ حق‘‘ کے تحت بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے ذریعے دشمن کو نشانہ بناتے ہوئے، پاکستانی افواج نے دشمن کی پوزیشنز پر انتہائی درستگی سے جوابی حملے کیے۔
وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے پاک افواج کے 11 جانباز سپوت شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے جبکہ 78 اہلکار زخمی ہوئے۔
شہداء کے نام درج ذیل ہیں:
پاکستان آرمی:
نائیک عبد الرحمٰن لانس نائیک دلاؤر خان لانس نائیک اکرام اللہ نائیک وقار خالد سپاہی محمد عدیل اکبر سپاہی نثارپاک فضائیہ:
اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف چیف ٹیکنیشن اورنگزیب سینیئر ٹیکنیشن نجیب کارپورل ٹیکنیشن فاروق سینیئر ٹیکنیشن مبشرآئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی یہ عظیم قربانیاں جرأت، ایثار اور بے مثال حب الوطنی کی روشن علامت ہیں جو ہمیشہ قوم کی یادوں میں زندہ رہیں گی۔ پاکستانی مسلح افواج اور پوری قوم، شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔
قوم دشمن کی ہر جارحیت کے خلاف پرعزم ہے اور کوئی غلط فہمی نہ رہے۔ پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی جارحیت کی آئندہ کوشش کا بھرپور، فیصلہ کن اور ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا، ان شاء اللہ۔
پاکستان زندہ باد — افواجِ پاکستان پائندہ باد
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔