آپریشن سندور ،بھارت ماتا کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
آپریشن سندور ،بھارت ماتا کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی، مودی کی تقریر کا ایک ایک لفظ کہہ رہا تھا کہ میں ہوں اپنی شکست کی آواز۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ تھی جسے نوچنے کے لیے کوئی کھمبا بھی نہیں ملا، آپریشن سندور بھارت ماتا کی مانگ میں راکھ بھر گیا اور نہیں تو اتنا ہی بتا دیتا کہ رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟۔عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کے طمانچے کھانے اور دنیا بھر میں رسوا ہونے کے بعد اس طرح کا سیاپا کرنے کے بجائے چپ رہنا بہتر آپشن ہوتا کیونکہ ذلت کے داغ بہت گہرے ہوتے ہیں اور یہ تقریروں سے نہیں دھلتے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144نافذ پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144نافذ جی ایچ کیو حملہ کیس، رہنما پی ٹی آئی کی امریکا جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ کا دورہ ، معرکہ حق کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان، ورثا کا ایک کروڑ دیئے جائیں گے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر سال 10مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی مودی کی تقریر
پڑھیں:
چاغی آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے، ایک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے ہتھے چڑھ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چاغی: سکیورٹی فورسز نے چاغی میں بھارتی پراکسی تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں گرفتار دہشت گرد جہانزیب کی ویڈیو اور اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی چار روز قبل ہوئی جس میں دیگر ملزمان یا تو مارے گئے یا فرار ہوئے۔
وزیراعلیٰ بگٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اہم تنصیبات اور چینی باشندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے تھے اور دالبندین میں ہتھیار و سامان کی سپلائی کا کام انجام دیتے تھے۔ انہوں نے اس کارروائی کو ’’بھارتی را کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ملزمان کے اعترافات ثبوت کی حیثیت رکھتے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت اور مربوط آپریشن جاری رہیں گے اور دہشت گردوں کو کسی رعایت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے اس ضمن میں 4G سروسز عارضی طور پر بند کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی رابطہ کاری روکنے کے لیے یہ ضروری اقدام تھا اور ریاست کسی صورت علاقے کا امن متاثر نہیں ہونے دے گی۔