سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا ایک ہارے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا ایک ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی نے ایک چیز کا اعتراف کیا کہ انھوں نے جنگ کا آغاز کیا، پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا تو پہلے ہی کر لیتا۔ 

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا جب آپ 10 مئی کو شکست کھا چکے تھے تو جنگ بندی کی خواہش کی، مودی کو اب بھارت کے عوام سےجنگ لڑنی ہے، انھیں اب عالمی سطح پر بھی جواب دینا ہوگا۔ 

انھوں نے کہا کہ مودی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا، وہ تنہا ہوچکے ہیں۔ مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف ہے، ان کی باڈی لینگویج ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی۔ 

اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ تھی، جسے نوچنے کو کھمبا بھی نہیں ملا، آپریشن سندور بھارت کی مانگ میں راکھ بھر گیا۔ 

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی اتنا بتا دیتا رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟

انھوں نے کہا رسوا ہونے کے بعد ایسا سیاپا کرنے کی بجائے چپ رہنا بہتر آپشن ہوتا، ذلت کے داغ بہت گہرے ہوتے ہیں، تقریروں سے نہیں دھلتے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا نے کہا کہ کی تقریر

پڑھیں:

بھارت سکتے میں ہے، مودی نے ہارے ہوئے جواری جیسی تقریرکی،وزیردفاع

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریرہارے ہوئے جواری کی تقریرتھی جس کے پلے کچھ نہیں،پاکستان کوبھارت کے خلاف اس جنگ میں ہرمحاذ پر فتح ہوئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کاسب سے بڑانشانہ ہےاوربھارت یہاں دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان میں بی ایل اے جیسی تنظیمیں پیداکردی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جتنابڑاسرٹیفائیڈدہشت گردمودی ہے دنیامیں کوئی اورنہیں۔انہوں نے کہاکہ 10مئی کو جس طرح کاجواب ہم نے دیابھارت اس کےبعدسکتے میں چلاگیا،مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح گفتگو کررہے ہیں جس کے پلے کچھ نہیں ،مودی نے ساکھ بچانے کے لئے بوکھلاہٹ میں یہ تقریرکی ،اپنی تقریرمیں انہوں نے کشمیراوردہشت گردی کو قابل گفتگو مان لیا، کشمیرپر بات ہوگی تو سلامتی کونسل کی قراردادوں کاذکرآئے گا ۔وزیردفاع نے کہاکہ ہمارے حملے کے بعدبھارت نے پانچ ممالک سے رابطہ کرکے درخواست کی کہ حملے رکوائیں۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے کچھ نہیں، خواجہ آصف
  • ذلت کے داغ تقریروں سے نہیں دھلتے، عرفان صدیقی
  • کیا نریندر مودی کی تقریر ایک ہارے ہوئے وزیراعظم کی تقریر تھی؟
  • آپریشن سندور ’بھارت ماتا‘ کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی کا بھارتی وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل
  • آپریشن سندور ،بھارت ماتا کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی
  • ’’ آپریشن سندور‘‘ بھارت کی مانگ میں راکھ بھر گیا،مودی تنہا ہو چکے ، تقریر نوحہ تھی،  سینیٹرعرفان صدیقی
  • آپریشن سندور بھارت ماتا کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی
  • بھارت سکتے میں ہے، مودی نے ہارے ہوئے جواری جیسی تقریرکی،وزیردفاع
  • نریندر مودی کی تقریر ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی،عرفان صدیقی