آپریشن سندور بھارت ماتا کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مودی کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کی تقریر کا ایک ایک لفظ کہہ رہا تھا کہ میں ہوں اپنی شکست کی آواز۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ تھی جسے نوچنے کے لئے کوئی کھمبا بھی نہیں ملا۔آپریشن سندور "بھارت ماتا" کی مانگ میں راکھ بھر گیا اور نہیں تو اتنا ہی بتا دیتا کہ رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟
عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کے طمانچے کھانے اور دنیا بھر میں رسوا ہونے کے بعد اس طرح کا سیاپا کرنے کے بجائے چپ رہنا بہتر آپشن ہوتا کیونکہ ذلت کے داغ بہت گہرے ہوتے ہیں اور یہ تقریروں سے نہیں دھلتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نے کہا
پڑھیں:
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے کچھ نہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائلوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے کچھ نہیں، مودی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں یہ تقریر کی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے آج اپنی گفتگو میں کشمیر اور دہشتگردی کو قابل گفتگو مان لیا، مودی سے پہلےتو یہ کہا جائےجو تم نے ہم پر الزام لگائے اس کی تحقیقات کی جائے، جتنا بڑا سرٹیفائیڈ دہشتگرد مودی ہے دنیا میں ایسا کوئی نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے ذریعے مغربی سرحد پر بھی کارروائیاں کرواتا ہے، ہم بھارت کی طرف سے دوطرفہ جارحیت کا شکار ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ میں ہر محاذ پر فتح ہوئی، پاکستان میں بی ایل اے جیسی تنظیمیں بھارت کی پیدا کردہ ہیں، بھارت دہشتگردی کی بات کرے گا تو ہم فوراً پہلگام واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کشمیر پر بات ہوگی تو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا ذکر بھی آئے گا۔