انا للہ و انا الیہ راجعون ، تاریخی مسجد کے شاہی خطیب انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔
مفتی مولانا شاکر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مرحوم والد مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے۔
مفتی مولانا شاکر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مولانا عبد الباسط صدیقی
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
میلبرن(نیوز ڈیسک) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر باب کاوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 1966 میں ایم سی جی میں انگلینڈ کے خلاف 307 رنز کی اننگز باب کاوپر کی وجہ شہرت بنی۔
بائیں ہاتھ کے بیٹر باب کاؤپر نے اسٹاک بروکنگ اور مرچنٹ بینکنگ میں کیریئر کے لیے کھیل چھوڑنے سے پہلے 1960 کی دہائی میں 27 ٹیسٹ کھیلے۔
کاؤپر نے اپنی زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ وکٹوریہ کے لیے کھیلی۔
بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی گئی