مایک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا اور وہ 26 مئی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اس عہدے کے لیے موصول ہونے والی درجنوں درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد مائیک ہیسن کا تقرر کیا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کو یقین ہے کہ مائیک ہیسن اپنی بین الاقوامی کوچنگ مہارت اور وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کو نئی سمت فراہم کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے بیان میں کہا کہ ہم مائیک ہیسن کو پاکستانی ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان کی قیادت اور رہنمائی ہماری ٹیم کی کارکردگی کو بلند ترین سطح تک لے جائے گی۔
یاد رہے کہ مائیک ہیسن ماضی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور انہیں محدود اوورز کی کرکٹ میں ٹیموں کی حکمت عملی سازی اور نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مائیک ہیسن
پڑھیں:
ہنگری کے وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس ترجمان کو ملازمت کی پیشکش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کو کام کی پیشکش کردی۔ اس پر لیویٹ نے مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں کام جاری رکھیں گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وائٹ ہاؤس پہنچے ،جہاں انہوں نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران ازراہ مذاق کیرولین لیویٹ کو بوڈاپسٹ میں اپنے لیے کام کرنے کی پیشکش کی، کیونکہ وہ صدر ٹرمپ کے دفاع میں خاتون ترجمان کی جرات اور حوصلے کی تعریف کر رہے تھے۔