آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی تنزلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کراچی:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے پیر کو جاری نئی او ڈی آئی رینکنگ میں پاکستان ایک درجے گر کر 3465 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگیا۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 4,009 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر نویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ بنگلہ دیش ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلا گیا۔
بھارت 4,471 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہے، نیوزی لینڈ 4,160 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 3,473 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ چھٹے اور افغانستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوائنٹس کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا ،انڈیکس میں 4347 پوائنٹس کا اضافہ
ویب ڈیسک :پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا، 100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کے ہر دن نئی بلند ترین سطح بنائی۔
100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 4347 پوائنٹس اضافے سے 145382 پر بند ہوا جبکہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 5372 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 146813 رہی جبکہ کم ترین سطح 141440 رہی۔
کاروباری ہفتے کے دوران بازار میں 3.26 ارب شیئرز کے سودے 233.9 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 435 ارب روپے بڑھ کر 17342 ارب روپے ہو گئی۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی