روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
بھارتی کپتان روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی سامنے آگئی۔
روہت شرما نے حال ہی میں ممبئی میں سرخ رنگ کی لیمبورگینی یورس ایس ای خریدی ہے جس کی قیمت تقریباً 4 کروڑ 57 لاکھ روپے (ایکس شو روم) بتائی جارہی ہے۔
روہت کی نئی کار کی نمبر پلیٹ “3015” نے شائقین کی توجہ کھینچ لی۔ رپورٹ کے مطابق یہ نمبر ان کے بچوں کی سالگرہ کی تاریخوں سے جڑا ہوا ہے۔ “30” بیٹی سامائرا کی سالگرہ 30 دسمبر، جبکہ “15” بیٹے اہان کی سالگرہ 15 نومبر کی نمائندگی کرتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 30 اور 15 کو جمع کرنے پر 45 بنتا ہے، جو روہت شرما کا جرسی نمبر ہے۔ اس سے قبل ان کی پرانی کار کا نمبر “264” تھا، جو ون ڈے کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
لیمبورگینی یورس ایس ای کے انجن کی طاقت 800 ہارس پاور اور 950 نیوٹن میٹر ٹارک ہے، جب کہ یہ صرف 3.
روہت شرما نے آخری بار آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی تھی اور امکان ہے کہ وہ اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران نے نئے جوہری سائنس دان روپوش کردیے، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 2-2سے برابر قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے پاکستان کی شاندار فتح؛ ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نمبر پلیٹ روہت شرما کی قیمت کی نئی کار کی
پڑھیں:
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی
ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز سے ایک اوور کم میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے ان کی جانب سے کپتان شائے ہوپ نے 55 روسٹن چیز نے 53 اور ایون لوئس نے 60 رنز کی اننگز کھیلی پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ نے تین اور صائم ایوب سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جوابی اننگز میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر صائم ایوب پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے عبداللہ شفیق 29 اور بابر اعظم 47 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی مگر 53 رنز پر وہ بھی آؤٹ ہو گئے سلمان علی آغا 23 رنز بنا سکے تاہم پانچ وکٹیں گرنے کے بعد حسن نواز اور حسین طلعت نے عمدہ شراکت قائم کی حسن نواز نے 63 اور حسین طلعت نے 41 رنز بنا کر ٹیم کو 49 ویں اوور میں کامیابی دلائی دونوں بلے باز ناٹ آؤٹ رہے حسن نواز کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے دو جبکہ سیلز موتی اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے اب سیریز میں فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے