کراچی:

بھارتی کپتان روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی سامنے آگئی۔

روہت شرما نے حال ہی میں ممبئی میں سرخ رنگ کی لیمبورگینی یورس ایس ای خریدی ہے جس کی قیمت تقریباً 4 کروڑ 57 لاکھ روپے (ایکس شو روم) بتائی جارہی ہے۔

روہت کی نئی کار کی نمبر پلیٹ "3015" نے شائقین کی توجہ کھینچ لی۔ رپورٹ کے مطابق یہ نمبر ان کے بچوں کی سالگرہ کی تاریخوں سے جڑا ہوا ہے۔ "30" بیٹی سامائرا کی سالگرہ 30 دسمبر، جبکہ "15" بیٹے اہان کی سالگرہ 15 نومبر کی نمائندگی کرتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 30 اور 15 کو جمع کرنے پر 45 بنتا ہے، جو روہت شرما کا جرسی نمبر ہے۔ اس سے قبل ان کی پرانی کار کا نمبر "264" تھا، جو ون ڈے کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

لیمبورگینی یورس ایس ای کے انجن کی طاقت 800 ہارس پاور اور 950 نیوٹن میٹر ٹارک ہے، جب کہ یہ صرف 3.

4 سیکنڈز میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔

روہت شرما نے آخری بار آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی تھی اور امکان ہے کہ وہ اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روہت شرما

پڑھیں:

عمر عبداللہ کا سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ تقریبات کے انعقاد کے حکمنامے سے لاتعلقی کا اظہار

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایت مسلم اکثریتی علاقے میں ہندوتوا نظریہ نافذ کرنے کے آر ایس ایس کے منصوبہ بند ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے علاقے کے سکولوں میں بھارت کے قومی گیت وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ منانے کے فیصلے سے اپنی حکومت کی لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی ہدایات باہر سے نہیں آنی چاہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے بڈگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ منانے کا فیصلہ ہماری کابینہ نے نہیں کیا ہے اور نہ ہی وزیر تعلیم نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات پر کوئی بیرونی ڈکٹیشن نہیں ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے کے محکمہ ثقافت نے 30 اکتوبر کو تمام اسکولوں کو وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ منانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اس ہدایت پر مقبوضہ علاقے کے مذہبی رہنمائوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید ردعمل آیا، انہوں نے اسے مسلم اکثریتی علاقے پر ہندوتوا نظریہ مسلط کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس علماء نے ایک بیان میں کہا کہ وندے ماترم کے کچھ حصے توحید کے اسلامی اصولوں سے متصادم ہیں۔ تنظیم نے حکمنامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم طلبا اور اداروں کو ان کے عقیدے کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مجبور کرنا غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ہدایت مسلم اکثریتی علاقے میں ہندوتوا نظریہ نافذ کرنے کے آر ایس ایس کے منصوبہ بند ایجنڈے کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں7400 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • پاکستان میں مقبول لگژری گاڑیاں: ویگو سے فورچونر تک، کون سی بہتر انتخاب؟
  • آر ایس ایس پر پابندی کتنی ضروری ؟
  • حکومتِ سندھ کی جانب سے ای چالان اور مزدور
  • انوشکا شرما سات سال بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار
  • ڈنمارک : بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اعلان
  • حسن ابدال میں بابا گورونانک کی سالگرہ کی تقریبات اختتام پذیر
  • عمر عبداللہ کا سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ تقریبات کے انعقاد کے حکمنامے سے لاتعلقی کا اظہار
  • وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
  • ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہے؟