مشہور بھارتی اداکارہ و لوک سبھا کی سابق رکن کو قتل اور ریب کی دھمکیاں ملنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے والے 11 اضافی اکاؤنٹس کی بھی شناخت ہو چکی ہے، جس سے ایسے اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 48 سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دھمکیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب رمیا نے اپنے ایک بیان میں معروف اداکار درشن کے خلاف قتل کیس پر تبصرہ کیا، جس کے بعد درشن کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ رمیا کنڑ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے 2023 میں فلمی دنیا میں واپسی کی تھی جبکہ وہ لوک سبھا کی سابق رکن بھی رہ چکی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
امن کے نام پر نیا کھیل!ح-ماس کو دھمکیاں اسرائیل کو نظرانداز
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 01-11-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ
 The New Middle East Game: America’s Hidden Strategy for Control
  
 امن کے نام پر نیا کھیل!ح-ماس کو دھمکیاں اسرائیل کو نظرانداز
  
 امریکی منصوبہ،مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر نشانے پر،یو اے ای کا بھیانک کردار
  
 داعش کی چوتھی نسل؟ عراق میں نئی چال بے نقاب،الیکشن کے قریب خون کی ہولی؟
  
 ہفتہ وار پروگرام :اسلام ٹائمز وی لاگ   وی لاگر: سید عدنان زیدی   پیش کش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
  
 پروگرام کا خلاصہ:
 امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں “امن” کے نام پر نیا کھیل کھیلنے جا رہے ہیں۔
 ایران–پاکستان تعلقات کی نئی سمت، فلسطین میں حماس کا موقف، ٹرمپ کا نام نہاد امن منصوبہ،
 اور عراق میں جولانی کے ذریعے 20 ہزار تربیت یافتہ شدت پسندوں کی منتقلی —
 کیا یہ سب ایک بڑے عالمی منصوبے کا حصہ ہیں؟
 اس وی لاگ میں جانئے کہ کیسے امریکہ خطے میں سیاسی اثر و رسوخ برقرار رکھنے کے لیے
 “امن” کے پردے میں “عدم استحکام” کو فروغ دے رہا ہے۔
 یہ ایک غیر جانب دار تجزیہ ہے جو زمینی حقائق اور سفارتی بیانات کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔
 مزید مستنند خبروں سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی کے لیے وزٹ کیجئے ہماری ویب سائٹhttps://www.islamtimes.com/ur
 سبسکرائب کیجئے ہمارے یوٹیوب چینل کو
 فیس بک،ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پہ ہمیں فالو کیجئے۔
 پروگرام کے بارے میں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے کیونکہ آپ کی رائے ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔جزاک اللہ
 اسلام ٹائمز ٹیم
  
 #MiddleEastAnalysis
 #GlobalPolitics
 #IranPakistanRelations
 #Geopolitics
 #WorldAffairs
 #PeaceAndPower
 #RegionalStrategy
 #PoliticalAnalysis
 #NewsInsight