پاک بھارت میچ اس بار نیا تجربہ ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ایک بڑا امتحان ہوتا ہے اور ٹیم اس کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
دبئی میں پری میچ کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرا ایک نیا تجربہ ہوگا، میں نے اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے مقابلے دیکھے ہیں، بھارتی ٹیم پراعتماد ہے اور ہمیں بھی اس چیلنج کا مکمل ادراک ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار
انہوں نے واضح کیا کہ تاحال پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں ہوا، پچ دیکھنے کے بعد حتمی ٹیم منتخب کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دبئی کی وکٹ شارجہ سے مختلف ہے، کل کے میچ جیسی کنڈیشنز رہیں گی اور توقع ہے کہ اسپنرز کو شارجہ جیسی زیادہ مدد نہیں ملے گی۔
ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس 5 اسپنرز موجود ہیں، ابرار احمد دنیا کے بہترین بولرز میں شمار ہوتے ہیں جبکہ محمد نواز بھی اس وقت عالمی سطح کے ٹاپ اسپنرز میں شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت میچ پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن ہیڈ کوچ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت میچ پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پاک بھارت ہیڈ کوچ
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 55 رنز سے جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔