ٹی 20 سیریز، بابر اعظم کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے، ہیڈ کوچ نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم کے بیٹنگ نمبر سے متعلق بتادیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک حیسن نے کہا کہ بابراعظم کو ٹئ ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے اور وہ اوپپنگ نہیں بلکہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے اور پُرامیند ہوں کہ وہ شاندار انداز سے واپسی کریں گے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سےکرتے ہوئے مائیک حیسن نے کہا کہ محمد حارث کو کافی مواقع دیے، انہوں نے فائدہ نہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ محمد حارث نوجوان ہیں، ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، عثمان خان اسپنرزی کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتے ہیں اور انہیں محمد حارث کی جگہ ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔
مائیک حسین نے کہا کہ ایشیا کپ فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی، وہ بہت بڑا دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، جو اسکواڈ کا حصہ نہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔
مائیک حسین کے مطابق سفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجا ہے،عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپن ٹیلینٹ ہے، ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز، ٹرائی سیریز کے ذریعے ورلڈکپ سے متعلق آپشنز ملیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فخرزمان ایک روزہ فارمیٹ کاحصہ ہیں مگر انہیں فرسٹ کلاس میں کام کرنا پڑے گا اور اس حوالے سے میری اُن سے بات بھی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے، محسن نقوی
پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے،چیئرمین پی سی بی
پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے،پینل سے گفتگو
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو کے دوران پینل سے گفتگو کر تے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے،پی ایس ایل میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کاموقع ملتا ہے۔کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ہر قسم کے چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے ہم نیکرکٹ کی بہتری کیلئے کام کیا ۔پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے۔ 13 دسمبر کو نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو منعقد کیا جائے گا، میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جارہے ہیں،پی ایس ایل میں نئی بڈ شفاف ہوگی۔پندرہ دسمبر سے ہر ہفتے پی ایس ایل کانسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل میں مقامی ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں ۔ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے، پی ایس ایل پاکستان کے شائقین کرکٹ کیلئے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے۔ اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کے ساتھ میرا بہت اچھا سفر رہا، پی ایس ایل نئے کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کررہی ہے۔ میں نے ہمیشہ اپنے کھیل پر توجہ دی ہے، بڑے کھلاڑیوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا کہ پی ایس ایل نے میری زندگی میں اہم موڑ کا کردا ر ادا کیا۔ پاکستان کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے،پی ایس ایل ہماری زندگی کا حصہ ہے۔