ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور رضوان کی ٹی20 ٹیم میں شمولیت مشروط کردی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستان کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان کے مستقبل سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹی20 ٹیم میں صرف تجربہ اور شہرت کی بنیاد پر شمولیت نہیں ہوگی۔
مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں مائیک ہیسن نے واضح کیا کہ ٹیم میں سلیکشن مخصوص کرداروں کی بنیاد پر ہوگی، اور ہر کھلاڑی کو طے شدہ حکمت عملی کے مطابق کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منصوبہ بندی اس بات پر ہوگی کہ ٹیم کس طرز کی کرکٹ کھیلنا چاہتی ہے۔ اس کے بعد ہم ان کرداروں کو اُن کھلاڑیوں سے پُر کریں گے جو اُنہیں بخوبی نبھا سکیں۔
مائیک ہیسن نے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ کو ایک سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ٹیم کو جدید اور جیتنے والی کرکٹ کھیلانا ہے۔ میں اس موقع پر بہت پُرجوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میں ٹیم کو بہتری کی راہ پر گامزن کرسکتا ہوں۔ ایسی کرکٹ جو نہ صرف کامیاب ہو بلکہ عوام کے دل جیتنے والی ہو لیکن میں جانتا ہوں یہ چیلنج بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین ڈراپ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے بڑے نام شامل نہیں کیے گئے جو ہیسن کے طرزِ قیادت میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
فاسٹ بولر حسن علی نے بھی اس سیریز کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کی ہے۔ وہ آخری مرتبہ 2024 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 میچ میں نظر آئے تھے۔ فخر زمان اور صائم ایوب بھی فٹنس مسائل کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دستیاب نہیں تھے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی یہ سیریز پہلے 5 میچوں پر مشتمل تھی اور فیصل آباد میں بھی مقابلے ہونا تھے، تاہم سیکیورٹی اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر اسے 3 میچوں تک محدود کر دیا گیا۔ حتمی شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم بنگلہ دیش پاکستان شاہین آفریدی مائیک ہیسن محمد رضوان وائٹ بال ہیڈ کوچ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاکستان شاہین ا فریدی مائیک ہیسن محمد رضوان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش ٹیم میں
پڑھیں:
بابراعظم نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی
راولپنڈی:پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے۔
بابراعظم نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف اپنے پی ایس ایل کیریئر کا 100 واں میچ کھیلا، اس موقع پر انہیں پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی جرسی بھی دی گئی جس پر 100 کا ہندسہ درج تھا۔
بابراعظم نے ملکی لیگ میں اپنے سفر کا آغاز کراچی کنگز کی جانب سے کیا تھا تاہم بعد میں انھوں نے پشاور زلمی کو جوائن کیا۔
رواں ایڈیشن کے آغاز میں ان کا بیٹ خاموش رہا تاہم بعد میں انہوں نے کچھ رنز اسکور کرکے بیٹ پر جمی گرد کو جھاڑنے کی کوشش کی ہے۔