پاک بنگلادیش سیریز؛ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے میچز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش نے نئے شیڈول پر بھی اعتراض اٹھادیا
بنگلادیشی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو ٹیم پریکٹس سیشنز میں حصہ لے گی۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر
قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ بنگلادیشی بورڈ نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور پریکٹس کیلئے شیڈول تھوڑا آگے بڑھانے کی درخواست کی تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زیر التواء سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان
خیبر پختوانخوا کی 11 سینیٹ نشستوں کیلئے پولنگ 21 جولائی کو ہوگی، سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی، مجموعی طور پر سینیٹ کی جنرل نشستیں 7، خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی 4 نشستیں اور علما کی نشست شامل ہیں جن پر انتخابات ہونا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زیر التواء سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ خیبر پختوانخوا کی 11 سینیٹ نشستوں کیلئے پولنگ 21 جولائی کو ہوگی، سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی، مجموعی طور پر سینیٹ کی جنرل نشستیں 7، خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی 4 نشستیں اور علما کی نشست شامل ہیں جن پر انتخابات ہونا ہیں۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 9 جولائی 2025ء، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔
مرحوم ساجد میر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پر الیکشن کے مختلف مراحل جوکہ الیکٹورل کالج نا مکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کئے گئے تھے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی Revised list لسٹ 15 جولائی 2025ء کو جاری کرے گا اور کاغذات نامزدگی 16 جولائی 2025ء تک واپس لئے جاسکیں گے جب کہ پولنگ 21 جولائی 2025ء کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ نون کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن پروگرام 8 جولائی 2025ء کو ریٹرننگ آفیسر جاری کرے گا، کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025ء کو جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور امیدواروں کی حتمی لسٹ 24 جولائی 2025ء کو جاری کی جائے گی۔
مسلم لیگ نون کی ترجیحی فہرست ختم ہوچکی ہے، لہٰذا اسے 10 جولائی تک نئی ترجیحی فہرست ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 2 جولائی 2025ء کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ان کی حلف برداری کے لئے بھی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو خط ارسال کر دیے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں اور خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سینٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔ واضح رہے سپیکر قومی اسمبلی سے حلف نہ لینے کی وجہ نشستیں خالی تھیں جب کہ رواں سال 2 اپریل کو سینیٹ الیکشن ملتوی کیے گئے تھے۔