بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کےلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
سلمان علی آغا بنگلادیش کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ میچز کے شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔
فاسٹ بولر حسن علی، فخر زمان اور صائم ایوب کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ حسین طلعت، صاحبزادہ فرحان اور فہیم اشرف کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے پر کامیاب ہوگئے۔
عبدالصمد، جہانداد خان، عباس آفریدی کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔
محمد علی، عمیر بن یوسف، سفیان مقیم اور عثمان خان کو بھی ڈراپ کر دیا گیا اور سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
پاکستان اسکواڈ
سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستانی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 50 سے رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سر انجام دیا۔بابر اعظم نے اس میچ میں 36 گیندوں پر 51 رنز اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل انہوں نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر تھے۔ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔