لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں ہی لاہور میں ہوں گے۔

میچز کے شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

بنگلادیش کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیریقینی کا شکار، مگر کیوں؟

بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیر یقینی کا شکار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تاحال اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

بنگلادیشی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے سے متعلق کشمکش کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیشی حکومت ٹی 20 سیریز کیلیے ٹیم کو پاکستان بھیجے گی؟ کرکٹ بورڈ نے بتادیا

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 21 مئی کو شیڈول کے مطابق پاکستان آنا تھا لیکن اب پاکستان آنا حتمی نہیں ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کا شیڈول متاثر ہوا جس کے باعث دورے کو آگے بڑھادیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورے سے متعلق بنگلادیش بورڈ کو آپشن پیش کیے تھے جس پر بی سی بی کا کوئی جواب نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو پریشان کردیا، مگر کیوں؟

خیال رہےکہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پی سی بی کی جانب سے سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کے بجائے اب لاہور میں کرانےکا آپشن بھی زیر غور ہے، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے لاہور میں پہلا میچ کرانے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بنگلادیش سیریز؛ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا
  • بابراعظم، رضوان کی واپسی پر ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا
  • پاکستان ٹیم بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے کو تیار، ٹی 20 میچز کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان
  • بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
  • پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، آغا سلمان کپتان مقرر
  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین ڈراپ
  • پاک بنگلادیش سیریز؛ ٹی20 میچز کی تاریخیں منظر عام پر آگئیں
  • بنگلادیشی ٹیم ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تصدیق ہوگئی
  • بنگلادیش کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیریقینی کا شکار، مگر کیوں؟