کشمیریوں کی بار بار گرفتاریاں انصاف کے منافی ہے، میرواعظ عمر فاروق
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں آج کل سچ بولنا اور حقیقت کا اظہار بھی غداری سمجھا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر محمد عمر فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کی بار بار گرفتاریاں انصاف کے منافی ہے، سزا کی معیاد پورا کرنے کے باوجود انصاف کے تقاضوں کو پامال کیا جارہا ہے۔ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ کشمیریوں کی بار بار گرفتاریاں جن میں سے بہت سے اپنی سزا کی معیاد پوری کر چکے ہیں، انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شدگان کے اہل خانہ مجھ سے غم اور اضطراب کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اذیت رسانی لوگوں کے زخموں کو اور گہرا اور بے اعتمادی اور غصے کو جنم دیتی ہے۔
میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق نے حکام سے اپیل کی کہ وہ سزا دینے کے اس رویہ کو ختم کریں، عوام کے منتخب نمائندے اس صورتحال پر تماشائی بن کر نہیں رہ سکتے، اُن پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہو۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ 16 مئی کو میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے سرینگر جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں آج کل سچ بولنا اور حقیقت کا اظہار بھی غداری سمجھا جاتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر فاروق نے کا اظہار انصاف کے
پڑھیں:
سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، فاروق ستار
اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے صبر کا بند ٹوٹ گیا تو اُس سیلاب میں سب حکومتیں بہہ جائیں گی، حکومت سندھ اپنی ناقص حکمت عملی اور ظلم و ناانصافی کے سلسلوں کو بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کے نام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دے گی، کراچی ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کے ہاتھوں سینکڑوں شہریوں کی جان کو محفوظ نہیں بنا سکی، شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں، ان مسائل کو کوئی حل کرنے والا نہیں۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکیں موہنجوداڑو جیسی کر دی ہیں اور چالان امریکا جیسے لینے کی خواہش ہے، سندھ حکومت کراچی کے شہریوں سے ٹوٹی سڑکوں سے گزرنے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کے صبر کا بند ٹوٹ گیا تو اُس سیلاب میں سب حکومتیں بہہ جائیں گی، حکومت سندھ اپنی ناقص حکمت عملی اور ظلم و ناانصافی کے سلسلوں کو بند کرے۔