عباسپور: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر پیپلز پارٹی کی اظہار تشکر ریلی، گورنر پنجاب کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر عباس پور میں سیز فائر لائن کے قریب اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق سینیئر مشیر چوہدری ریاض سمیت دیگر آزاد کشمیر کی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب، سابق قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف، وزرا حکومت راجا فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، سردار ضیاالقمر، معاون خصوصی نبیلہ ایوب، راجا مبشر اعجاز، سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد، سردار سعود صادق سمیت مرکزی قیادت موجود تھی۔
’بنیان مرصوص‘ نے دشمن ملک بھارت پر پاک فوج کی ہیبت طاری کردی، گورنر پنجاب سلیم حیدرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاکہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ نے دشمن ملک بھارت پر پاک فوج کی ہیبت طاری کردی، جس طرح ہماری پاک فوج نے وطن کی سرحدوں کا دفاع کیا اور پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کو یقینی بنایا اس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی پاکستان کو مرعوب ریاست بنانا چاہتا تھا مگر پاکستان جو حضرت قائداعظم اور حضرت علامہ اقبال کے تصورات کا آئینہ دار ہے، کی قیادت نے بھارت کی علاقائی بالادستی ماننے سے صاف انکار کردیا۔ ہم بھارت سے برابری کی سطح پر تعلقات کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میرے اس دورے کا مقصد متاثرین کنٹرول لائن کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی ہے کیونکہ آپ بہادر لوگ ہیں جنہوں نے بھارت کی جارحیت کا مقابلہ انتہائی جرات اور بہادری سے کیا ہے اور اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کا مشن لے کر آگے بڑھیں گے، صدر پاکستان آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر کنٹرول لائن متاثرین کے لیے وفاقی حکومت نے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے اور رقم آزاد کشمیر حکومت کو دی جا چکی ہے، چییرمین بلاول بھٹو زرداری بھی آپ کے ساتھ ہیں۔
پاک فوج نے جس طرح وطن کا دفاع کیا وہ بے مثال ہے، چوہدری یاسیناس موقع پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے کہاکہ پاک فوج نے جس بہادری، جرات اور جواں مردی کے ساتھ ملکی سرحدوں کا دفاع کیا وہ اپنی مثال آپ ہے، آپریشن ’بنیان مرصوص‘ نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے اور مودی کا غرور نیچا کردیا، مودی کو اب سر چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔
انہوں نے کہاکہ جس طرح ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے اس معرکہ حق میں اپنے پروفیشنل ازم کا لوہا منوایا اس کی نظیر نہیں ملتی۔
انہوں نے گورنر پنجاب کو آزاد کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا اور کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے لوگوں کے ساتھ رہی ہے اور ساتھ رہے گی۔
چوہدری یاسین نے کہاکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے متاثرین کے لیے وفاقی حکومت کے ذریعے جو پیکج دیا ہے اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
کسی وفاقی وزیر نے ذاتی پسند ناپسند کی تو یہ برداشت نہیں کریں گے، سردار امجد یوسفاس موقع پر میزبان جلسہ اور حلقہ عباس پور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسمبلی سردار امجد یوسف نے کہاکہ کوئی تصور نہیں کر سکتا تھا کہ بھارت کے جنگی جنون کے باعث آج سے 10 دن پہلے یہاں کی کیا کیفیت تھی، پورے آزاد کشمیر میں حلقہ عباسپور میں سب سے زیادہ شہادتیں ہوئی ہیں اور لوگ زخمی ہوئے ہیں اس کے باوجود آپ غازیوں اور شہیدوں کی اس دھرتی کے عوام کے جذبات کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں، یہاں کے عوام اپنے وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ وزیر امور کشمیر اتحادی جماعتوں کے وزیر ہیں اگر انہوں نے یا کسی وفاقی وزیر نے ذاتی پسند اور ناپسند پر وفاقی وسائل کا استعمال کیا تو یہ کبھی نہیں برداشت کریں گے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج نے جس دیدا دلیری سے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی میں اپنی طرف سے اور حلقہ عباسپور کی طرف سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میں آج پاکستان پیپلزپارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور انشااللہ ان کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، اس فیصلے پر وہ ایک دن ضرور رشک کریں گے۔
پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، سردار ضیاالقمرریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت سردار ضیاالقمر نے کہاکہ پاک فوج نے معرکہ حق میں فتح یاب ہو کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، مودی کو وہ ہزیمت اٹھانی پڑی ہے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ حکومت کنٹرول لائن کے متاثرین کی بھرپور داد رسی کرے گی۔
معاون خصوصی نبیلہ ایوب نے کہاکہ بنیان مرصوص نے قوم کو یکجا کر دیا، بھارت کو جو عبرتناک شکست ہوئی اس پر وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔ ہماری پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
بنیان مرصوص کی ہیبت کو بھارت کبھی نہیں بھولے گا، سردار عابد حسینسابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد نے گورنر پنجاب کو عباسپور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ آپ کے آنے سے کنٹرول لائن کے متاثرین کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ہماری فضائیہ نے جو کارنامہ انجام دیا اسے دنیا یاد کرے گی، بنیان مرصوص کی ہیبت بھارت کو کبھی نہیں بھولے گی۔
پاک فوج خراج تحسین کی مستحق ہے، سردار سعود صادقسردار سعود صادق نے کہاکہ پاک فوج نے جس پروفیشنل انداز میں معرکہ حق انجام دیا اس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔ پیپلز پارٹی متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی داد رسی کی جائے گی۔
درجنوں افراد پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئےاس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی پروفیسر راجا نصیر، شیخ لیاقت، سیکریٹری پرویز، سردار عزت بیگ نے پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر ماضی کی طرح فعال اور متحرک کردار ادا کرنے کا عزم کیا جبکہ سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی ذاتی وارڈ بہک بالا سے چوہدری محمد اعظم، چوہدری محمد عظیم، چوہدری وقاص، الیاس چوہدری، طیب ذوالفقار چوہدری، بنارس چوہدری، وقار اسماعیل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ چوہدری سلطان، چوہدری طارق، سابق امیدوار لوکل کونسل سردار قصیر آ فاق، سردار اسامہ، یونین کونسل بٹل منڈھول سے سردار محمد نوید، سردار تجمل حسین، سردار منور حسین، صوبیدار ندیم، راجا عارف، سردار امتیاز عباسی، یونین کونسل سہر ککوٹہ سے ڈاکٹر سید شفاعت شاہ، سردار نیاز نے بھی پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
گورنر پنجاب سمیت دیگر مہمانوں کا فقیدالمثال استقبالاس سے قبل جب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، چوہدری محمد ریاض، سردار محمد یعقوب، چوہدری پرویز اشرف، وزرا فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بیڑھی گلی پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
مہمانوں کو موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ایک بڑی ریلی کے ساتھ عباس پور کالج گراؤنڈ جلسہ گاہ میں لایا گیا، ان کی آمد پر شرکا جلسہ نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا –
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن بنیان مرصوص اظہار تشکر ریلی پاکستان پیپلزپارٹی گورنر پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص اظہار تشکر ریلی پاکستان پیپلزپارٹی گورنر پنجاب وی نیوز کہاکہ پاک فوج نے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پاک فوج نے جس چوہدری محمد کنٹرول لائن گورنر پنجاب بنیان مرصوص پیپلز پارٹی سلیم حیدر پارٹی میں کریں گے کی ہیبت لائن کے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
جدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
جدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز
جدہ (خالد نواز چیمہ)دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس آئی اے پی جے کی جانب سے افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں پر “اظہار تشکر” کے عنوان پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا، ویبینار کی میزبانی کے فرائض IAPJ کے صدر شاہدچوہان اور چیئرمین خرم شہزاد نے ادا کیے، ویبینار کے مہمانان خصوصی میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا، امریکہ میں معروف پاکستانی اور ریپبلیکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ اور پاکستان کے سینئر صحافی و دانشور مجیب الرحمٰن شامی تھے۔
سید قمر رضا نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے جس جرات اور بہادری کے ساتھ بھارت کو شکست سے دوچار کیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،امریکن ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان کو شاندار فتح نصیب ہوئی اور انڈیا پوری طرح دنیا میں ایکسپوز ہوا اور پاکستان کو کئی محاذوں پر فتح ہوئی سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان کی جنگ میں پاکستانی فوج نے بڑی جرات و بہادری اور حکمت عملی سے کام لیا اور جنگ جیتی اور ان تمام حالات میں پاکستانی میڈیا کا بڑا اہم کردار رہا۔
ویبینار میں آئی اے پی جے کے ذمہ داران سینئر نائب صدر وسیم چوہدری، نائب صدر خالدنواز چیمہ، فرید انصاری اور ریشم بیگ، جاوید عظیمی، عرفان فراز، رضوان خان، عظیم ڈار، ضیاء سید، سعد سکندر، زاہد اعوان، شاہین جاوید، راجہ خلیل کے علاوہ دنیا کے 30 سے زائد ممالک سے صحافیوں نے شرکت کی۔ آخر میں چیف آرگنائزر وسیم بٹ نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمانچسٹر کے علاقے بری میں امام حسینؑ کی شہادت کے موقع پر پہلا ماتمی جلوس منعقد مانچسٹر کے علاقے بری میں امام حسینؑ کی شہادت کے موقع پر پہلا ماتمی جلوس منعقد مائیکروسافٹ نے پاکستان میں 25 سال بعد اپنے دفاتر بند کر دیے، وجہ کیا بنی؟ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع چین اور پاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ روابط سے عوامی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں دریا میں تصویر بنوارہے تھے، سانحہ سوات میں زندہ بچ جانیوالے شخص نے کیا بتایا؟ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 30 خوارج ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم