2025-05-20@21:49:59 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«کہاکہ پاک فوج نے»:
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر عباس پور میں سیز فائر لائن کے قریب اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق سینیئر مشیر چوہدری ریاض سمیت دیگر آزاد کشمیر کی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب، سابق قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف، وزرا حکومت راجا فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، سردار ضیاالقمر، معاون خصوصی نبیلہ ایوب، راجا مبشر اعجاز، سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد، سردار سعود صادق سمیت مرکزی قیادت موجود تھی۔ ’بنیان مرصوص‘ نے دشمن ملک بھارت پر پاک فوج کی ہیبت طاری...
پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس نے پاکستان کی داخلی سیاست پر بھی گہرا اثر ڈالا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی کے بعد پاکستانی نوجوانوں کے ذہن پاکستانی فوج کے لیے کافی حد تک بدل چکے ہیں۔ اس ساری صورتحال میں کہا جا رہا ہے کہ جہاں پاکستانی فوج کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، وہیں عمران خان کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت نے ہمارا پانی روکا تو ایسا ردعمل دیں گے جس کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے، ترجمان پاک فوج وی نیوز نے اس حوالے سے چند سیاسی تجزیہ کاروں سے بات کی...

بھارت نے ہمارا پانی روکا تو ایسا ردعمل دیں گے کہ اس کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے، ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ہمارا پانی روکا تو ایسا ردعمل دیں گے کہ اس کے نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے پانی کے معاملے پر بھارت کو واضح کردیا ہے، جس کے بعد فوج کی طرف سے مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ کوئی پاگل آدمی ہی 24 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا پانی روکنے کا سوچ سکتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا وقت نہ آئے، لیکن اگر یہ وقت آگیا تو پھر دنیا دیکھے گی کہ ہم کیا کرتے ہیں۔ ترجمان پاک...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک فوج اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایل او سی کے سیکٹر لیپہ ویلی پہنچ گئے۔ شاہد آفریدی نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور علاقہ مکینوں سے سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے متاثرہ علاقوں سمیت تباہ شدہ رہائشی مکانات کا معائنہ کیا اور نمائشی میچ میں بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، کراچی میں ’پاکستان زندہ‘ باد ریلی شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے، جو لوگ کہتے تھے پاک فوج اپنا کام نہیں کرتی، آج ان سے سوال کیا جائے کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کے دوران کہاکہ آپ کو لوگ یہ کہتے تھے کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے، آپ نے فوج کے لیے جس محبت کا اظہار کیا اس کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل...

تاریخ گواہ رہے گی کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح وطن کے بہادر بیٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ سیالکوٹ میں پسرور چھاؤنی کا دورہ کرکے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیرمعمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر...
نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے غزہ میں مستقل اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منظور نہیں، غزہ کے محاصرے کو فوری ختم کیا جائے، غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیاراستعمال کیا گیا۔ عاصم افتخار نے کہاکہ غزہ میں طبی عملے اور ہسپتال پر حملے کئے گئے، 71ہزار بچوں 17ہزار ماؤں کو علاج معالجہ کی ضرورت ہے، فلسطینیوں کو امن کے ساتھ رہنے کا حق ہے، غزہ کی تعمیر نو کے پروگرام کی بھر پور حمایت کی جائے۔ یواین ریلیف چیف نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کہ غزہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے، اور کراچی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کراچی میں کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے، اور ان کا جوش و جذبی دیدنی تھا۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ بھارت جنگی جارحیت پر اتر آیا ہے، ہندوستان میں کمیونٹیز...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ نے ابدالی ویپن سسٹم کے میزائل کا کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم اور پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ابدالی میزائل اپنے ہدف کو 450 کلومیٹر تک درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی ناقابل تسخیر ہے۔۔سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ میزائل سسٹم پاک فوج کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،پوری قوم ملک کی سلامتی اور حفاظت کے لئے پاک فوج کے شانہ با شانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسی قابلیت اور مہارت کی وجہ سے پاک فوج دنیا کی بہترین...
سکھوں کی عالمی تنظیم تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔ رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے۔ یہ بھی پڑھیں سکھ سپاہی بھارتی فوجی پاکستان کے خلاف مودی کی جنگ کا حصہ نہ بنیں، گرپتونت سنگھ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاکہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان...
وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں، ان محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 دہشتگرد ہلاک معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان منفرد مقام و حیثیت کا حامل ملک ہے، جسے کسی بھی غیرملکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان کو کسی بھی غیرملکی یا علاقائی نظر سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود...
نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ اسلامو فوبیا سے ہر سطح پر نمٹنا ہوگا۔ پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہاکہ کئی ممالک نے اسلامو فوبیا کیخلاف اعلانات کئے، اب ان پر عمل کا وقت ہے، پاکستان اور او آئی سی اسلامو فوبیا کیخلاف سیکرٹری جنرل کیساتھ کام کریں گے، پاکستان نے اسلاموفوبیا کا ایشو عالمی سطح پر تسلیم کرانے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ منیر اکرم نے کہاکہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہوئی، 15 مارچ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف خصوصی سفیر بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، خصوصی سفیر کا...
پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت کا اصل امتحان یہ ہے کہ جن مہاجرین کے پاکستان میں حقوق کی وہ بات کرتے ہیں، افغانستان میں اُن کے حقوق کتنے محفوظ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ افغان شہریوں کے ساتھ پاکستان میں ناروا سلوک کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کی کہانی، ’امریکا نے پالیسی نہ بدلی تو کہیں کے نہیں رہیں گے‘ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے افغان ناظم الامور کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ بین الاقومی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلینز کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ یوکے میں کورٹ مارشل فوجی نہیں بلکہ آزاد ججز کرتے ہیں، ایف بی علی کیس کے وقت آئین میں اختیارات کی تقسیم کا اصول نہیں تھا، پہلے تو ڈپٹی کمشنر اور تحصیلدار فوجداری ٹرائلز کرتے تھے،کہا گیا اگر ڈی سی فوجداری ٹرائل کر سکتا ہے تو...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری اور دیگر نے کہاکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس نے کرم کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا، کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر اے پی سی بلائی تھی۔ نیئر بخاری نے کہاکہ اجلاس...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، ریاست ہے تو سیاست بھی ہے، عوام اور فوج کے درمیان رشتہ ختم کرنے کا بیانیہ بیرون ملک سے مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پشاور میں خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی وہاں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے اور اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے۔ آرمی چیف نے کہاکہ خیبر پختونخوا...