ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے، جو لوگ کہتے تھے پاک فوج اپنا کام نہیں کرتی، آج ان سے سوال کیا جائے کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کے دوران کہاکہ آپ کو لوگ یہ کہتے تھے کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے، آپ نے فوج کے لیے جس محبت کا اظہار کیا اس کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے۔

انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کیا آج آپ ان لوگوں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے کہ تم کون ہوتے تھے جو اپنی فوج کے افسروں اور جوانوں کے خلاف باتیں کرتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فوج عوام سے ہے، یہ سیسہ پلائی دیوار اس ملک کے عوام ہیں، ہم اور اس کے بعد آنے والی نسلیں اس ملک کی حفاظت سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ ملک میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، اب ہم نے آہنی دیوار کو دہشتگردی کی طرف موڑنا ہے۔ جب عوام اور فوج اکٹھے ہوں گے تو یقین جانیے اس ملک میں کوئی دہشتگرد نہیں رہے گا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ تمام بچوں کو کہوں گا کہ ہمیں اپنے اساتذہ کو سلام پیش کرنا چاہیے، انہوں نے سیلوٹ کرتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستان کی فوج کی جانب سے اس ملک کے اساتذہ کے لیے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارت پاک بھارت جنگ پاکستان بھارت کشیدگی دہشتگردی ڈی جی آئی ایس پی آر طلبا اور اساتذہ کے ساتھ نشست لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاک بھارت جنگ پاکستان بھارت کشیدگی دہشتگردی ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر طلبا اور اساتذہ کے ساتھ نشست لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف وی نیوز ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر کہ پاکستان اپنا کام انہوں نے نے کہاکہ اس ملک

پڑھیں:

بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔ 

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں نئے منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا: نواز شریف
  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • ایران کے ساتھ امریکی امن مذاکرات ، اسرائیل شامل نہیں
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس