20 کروڑ موبائل صارفین کی حد عبور ہونے پر خواتین کو مفت موبائل فون دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
پاکستان نے ایک اہم ڈیجیٹل ہدف حاصل کرتے ہوئے 20 کروڑ موبائل صارفین کی تاریخی حد عبور کرلی ہے۔ اس سنگِ میل کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 خوش نصیب خواتین کو مفت موبائل فونز دینے کا اعلان کیا گیا۔
تقریب میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب خواتین کے ناموں کا اعلان وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ اور پی ٹی اے چیئرمین نے مشترکہ طور پر کیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کا بڑھتا رجحان اہم کیوں؟
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کی نوجوان نسل ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شہری کو تیز رفتار اور پائیدار انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہو، تاکہ وہ ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت جلد اسپیکٹرم نیلامی کا عمل مکمل کرے گی اور نیشنل فائبرائزیشن پالیسی، ساتھ ہی سب میرین کیبلز کی توسیع کو بھی ترجیحات میں شامل رکھا گیا ہے۔
خواتین کو بااختیار بنانے کی حکمتِ عملی
شزہ فاطمہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں خواتین کی ڈیجیٹل رسائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک 12 لاکھ سے زیادہ لیپ ٹاپ طلبا کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔ خواتین کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے موبائل ڈیوائسز اور انٹرنیٹ تک ان کی رسائی بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
پی ٹی اے کا مؤقف
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہاکہ 20 کروڑ موبائل صارفین تک پہنچنا ملک کی ڈیجیٹل ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو عوام، حکومت اور نجی شعبے کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں موبائل لائبریریوں کے ذریعے تعلیم کا فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کا مشن
پاکستان میں ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی اور موبائل رسائی میں حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیں گے بلکہ خواتین، طلبہ اور نوجوانوں کے لیے روزگار، تعلیم اور بااختیاری کے نئے دروازے کھولیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان چیئرمین پی ٹی اے حد عبور خواتین کے لیے مفت موبائل فون شزہ فاطمہ خواجہ موبائل صارفین وزیر آئی ٹی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان چیئرمین پی ٹی اے شزہ فاطمہ خواجہ موبائل صارفین وزیر ا ئی ٹی وی نیوز موبائل صارفین خواتین کو شزہ فاطمہ کے لیے
پڑھیں:
پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان اگلے ہونے کا امکان
بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان 3 میچز کی ٹی20 سیریز کے حوالے سے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پاکستان کرکٹ بورڈ کو 3 ٹی20 میچز کا شیڈول بھجوا چکا ہے، جس کے تحت میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوں گے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈز میں سیریز کے معاملات کو طے کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے، پی سی بی نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کو ون ڈے میچز کی سیریز ٹی20 میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔
مزید پڑھیں: نسیم، عامر اور علی رضا دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز سے نظر انداز، مگر کیوں؟
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈولڈ سیریز میں 3 ٹی20 امریکا جبکہ 3 ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹی20 ورلڈکپ اور ایشیاکپ کے باعث ون ڈے کے بجائے اپنا فوکس ٹی20 فارمیٹ تک محدود رکھنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں: حارث کے بعد روحیل! رضوان کی مشکلات میں مزید اضافہ
بورڈ پُرامید ہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ٹی20 میں تبدیل کرنے پر آمادگی ظاہر کردے گا۔
ون ڈے میچز تبدیل ہونے کے بعد ٹی20 سیریز 5 یا 6 میچز پر مشتمل ہوگی، پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا آغاز 31 جولائی سے شیڈولڈ ہے۔