کولاج بشکریہ فیس بُک 

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کردیا گیا۔

لائبریری کا افتتاح وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر جاکر کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان نے کہا کہ یہ لائبریری مخیّر حضرات کے تعاون سے قائم کی گئی ہے، ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری میں تین لاکھ سے زائد ڈیجیٹلائزڈ کتب اور ہزاروں چھپی ہوئی کتابیں بھی مطالعے کےلیے دستیاب ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان نے بتایا کہ ڈیجیٹل لائبریری پر 6 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کا مزید کہنا تھا کہ لائبریری میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کےلیے ہالز قائم کیے گئے ہیں، ان ہالز کو اہم قومی شخصیات سے منسوب کیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائبریری کی عمارت مکمل ایئر کنڈیشنڈ اور سولر سسٹم سے لیس ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل لائبریری

پڑھیں:

گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ

تصاویر:سوشل میڈیا

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل (Arabian Humpback Whale) کے ایک بڑے گروہ کو گوادر کے قریب دیکھا گیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ یہ وہیلز کا گروہ گزشتہ روز ماہی گیروں کے ایک گروپ نے دیکھا، جنہوں نے 6 سے زائد عربی وہیلز کی ویڈیو بھی بنائی۔

معظم خان کے مطابق عربی وہیل دنیا کی واحد وہیل کی نسل ہے جو بحیرہ عرب میں مستقل رہتی ہے اور عام طور پر یمن اور سری لنکا کے درمیان پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گوادر کے پانیوں میں معدومیت کی شکار ہمپ بیک وہیل کا مشاہدہ
  • اصلی اور اے آئی جنریٹڈ ویڈیوز میں فرق کس طرح کیا جائے، جانیے اہم طریقے
  • گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • نمبر پلیٹس کا ڈیزائن  تبدیل کرنے  کی تجویز
  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
  • طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی
  • افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ آج کھول دی جائے گی
  • میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ