پاک بحریہ نے زخمی بھارتی کی مدد کر کے انسانیت کی مثال قائم کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)بحری جہاز پر موجود بھارتی شخص کو کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پاک بحریہ نے زخمی بھارتی کی مدد کر کے انسانیت کی مثال قائم کردی۔
گزشتہ ماہ ہی بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملہ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے بھارتی عملے کی مدد کر کے انسانیت کے لیے مثال قائم کردی۔
حالانکہ بھارت نے پاکستان پر جھوٹا الزام دھرتے ہوئے سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں تک کو علاج چھوڑ کر وطن واپس لوٹنے پر مجبور کیا لیکن پاک بحریہ نے مشکل میں پھنسے بھارتی عملے کو طبی امداد فراہم کردی۔
بھارتی بحریہ نے پاکستانی ماہی گیر کی جان بچالی
اس حوالے سے جاری باضابطہ بیان میں بتایا گیا کہ ‘پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کو لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی، جس میں عملے کے ایک زخمی رکن کے طبی انخلا کی درخواست کی گئی۔
بیان کے مطابق ‘اس بحری جہاز پر موجود تمام عملہ بھارتی شہریوں پر مشتمل تھا’۔
مدد کی اس درخواست کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے اپنے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز کو متحرک کر کے فوری اور مؤثر ردعمل دیا۔
ٓجس کے نتیجے میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی سیفیر کو کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کردیا۔
زخمی بھارتی شہری کا کامیاب طبی انخلا پاکستان کے میری ٹائم سیفٹی نظام کی آپریشنل تیاری اور فوری ردعمل کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ فوری عمل درآمد پاک بحریہ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے لیے قومیت سے بالاتر ہو کر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھاتی ہے۔
پاک بحریہ کا JMICC کسی بھی سمندری حادثے کے ردعمل کو مربوط بنانے کے لیے تمام متعلقہ قومی اداروں کے درمیان ایک مرکزی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل بھارتی بحریہ نے بھی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ایرانی کشتی میں موجود پاکستانی ماہی گیر کی جان بچائی تھی تاہم اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اس حد کشیدگی نہیں تھی۔
اماراتی حکومت کا نئے ہجری سال پر سرکاری چھٹی کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاک بحریہ نے میری ٹائم
پڑھیں:
کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی
کراچی کے علاقے ملیر 15 کالا بورڈ کے قریب جامع ملیا کے قریب گھر کے اندر جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 55 سالہ غیر ملکی خاتون ڈیلیا شدید زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون جاپانی شہریت رکھتی ہیں اور ان کا تعلق فلپائن سے ہے۔ خاتون نے ناصر نامی پاکستانی شخص سے شادی کی تھی، جو اب انتقال کر چکے ہیں۔ خاتون مبینہ طور پر اپنے شوہر کی جائیداد میں حصہ لینے کے لیے سسرال آئی تھی۔
واقعے کے دوران خاتون کے دیور، دانش نامی شخص نے فائرنگ کر دی جس سے ڈیلیا کو دو گولیاں لگیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر پیش آیا اور ملزم دانش فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔