data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گوادر (نمائندہ جسارت)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم اور علم کے فروغ کا سفر اب ایک نئے، عملی اور نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس کا نمایاں ثبوت گوادر میں “ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری” کا قیام ہے یہ صرف ایک لائبریری نہیں بلکہ فکری سوچ ، سائنسی شعور اور اجتماعی ترقی کی بنیاد ہے جو بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر جیسے اہم اور اسٹریٹجک ضلع میں اس جدید ترین ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح میرے لیے ایک تاریخی موقع ہے یہ لائبریری پاکستان کی معیاری ترین لائبریریوں میں شمار کی جا رہی ہے جو مکمل طور پر مخیر حضرات کے تعاون سے قائم کی گی ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب عوام، سول سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ ایک مقصد کے تحت متحد ہو جائیں تو علم و ترقی کا نیا باب لکھا جا سکتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں اس قابلِ تحسین اقدام کو سراہتا ہوں اور بلوچستان کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں علم و ہنر کے فروغ کے لیے ایسے ہی ماڈل اپنائیں تاکہ نوجوان نسل کو مثبت اور روشن راستہ فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ آج مجھے گوادر میں بلوچستان کے ذہین اور باصلاحیت طلبہ و طالبات سے ملاقات کا موقع ملا جو کہ ہمارے صوبے کا حقیقی سرمایہ اور مستقبل ہیں حکومتِ بلوچستان اچھی حکمرانی، تعلیم کی مساوی فراہمی اور ترقیاتی مواقع کی فراہمی پر پختہ یقین رکھتی ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام” کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت ہر ضلع سے سرکاری بورڈز کے میٹرک کے بعد نمایاں کارکردگی دکھانے والے دس لڑکے اور دس لڑکیاں سولہ سالہ تعلیمی اخراجات کے مکمل سرکاری کفالت کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے اسی طرح حکومت میرٹ پر پی ایچ ڈی اسکالرشپس بھی دے رہی ہے، جن کے ذریعے بلوچستان کے نوجوان دنیا کی 200 بہترین یونیورسٹیوں میں سائنسی شعبوں میں ڈاکٹریٹ کر سکیں گے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری حکومت نے محکمہ صحت اور تعلیم میں پہلی بار مکمل طور پر میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں تاکہ نوجوانوں کو ان کا جائز حق ملے گزشتہ ایک سال میں 3200 سے زائد بند اسکول دوبارہ کھولے گئے ہیں اور کئی طبی مراکز میں پاکستان کے قیام کے بعد پہلی بار ڈاکٹرز کی خدمات عوام کو میسر آئی ہیں۔وزیر اعلیٰ اور دیگر مقررین نے اس جدید لائبریری کے قیام پر ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دیگر اضلاع میں بھی ایسے منصوبے قائم کر کے بلوچستان میں مطالعہ اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیر اعلی نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی

کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، کارکنان حوصلے بلند رکھیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ان کو رہا کروائیں گے۔وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے سے کارکنان میں ایک نئی امید جاگی ہے، پاکستان بھر سے کارکنان اور عوام کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے وفد کی دعوت پر سندھ کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس متعلق شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
  • مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا: اختیار ولی
  • اختیار ولی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر الزامات سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں، مینا خان آفریدی
  • پاکستان کسی وڈیرے، جاگیردار، جرنیل، حکمران کا نہیں، حافظ نعیم
  • عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما ہسپتال داخل
  • بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن
  • بلوچستان اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا صوبہ ہے ‘حافظ نعیم الرحمن
  • حکمران طبقے کے اقدامات نوجوانوں میں مایوسی پھیلارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن