موبائل فون صارفین کیلئے خصوصی مفت پیکج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری آگئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل فون صارفین کے لیے ایک خصوصی مفت پیکج کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 20 جون کو ملک بھر کے تمام موبائل صارفین کو 24 گھنٹوں کے لیے 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صارفین کو اسی دن 200 آن نیٹ منٹس بھی بالکل مفت دیے جائیں گے، تاکہ وہ دوستوں اور اہل خانہ سے بلا معاوضہ بات چیت کر سکیں۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدام اس اہم سنگ میل کی خوشی میں کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان نے موبائل سبسکرائبرز کی تعداد کے حوالے سے 20 کروڑ کا ہدف عبور کر لیا ہے یا اس کے انتہائی قریب پہنچ گیا ہے۔ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 19 کروڑ 77 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 14 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ملک میں 80.
پی ٹی اے نے اس کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیکج ایک چھوٹا سا تحفہ ہے اُن صارفین کے لیے جنہوں نے ہمیشہ ٹیلی کام سیکٹر پر اعتماد کیا اور اس کے ذریعے اپنی زندگی کو آسان بنایا۔ اس پیکج کا مقصد نہ صرف خوشی منانا ہے بلکہ عوام کو ڈیجیٹل سہولیات سے فائدہ اٹھانے کا موقع بھی دینا ہے۔
یاد رہے کسی بھی نیٹ ورک سے *#2200# ڈائل کر کے یہ آفر حاصل کی جا سکتی ہے۔
چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موبائل فون کی تعداد پی ٹی اے کے لیے
پڑھیں:
ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947 کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے پاکستان سے الحاق کیا۔ 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی۔ منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔