اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر پاکستان کا سچ پیش کیا، پاکستان سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے امن کا خواہاں ہے، پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا سامنا کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو آئندہ بجٹ میں عوام کو ٹھوس ریلیف دینا چاہیے۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے امن کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے انصاف، باہمی احترام اور پرامن باہمی بقا کے لیے پاکستان کا مؤقف واضح کیا،دوسری جانب، بھارت کو خطے میں جنگی جنون کے طور پر بے نقاب کیا گیا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ مودی حکومت نے صرف جھوٹ پھیلایا اور دنیا کو اپنے جھوٹے بیانیے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کے بعد، چیئرمین بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر بھی دریائے سندھ پر پاکستان کے حق کا مقدمہ پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ کے عوام کے معاشی اور اقتصادی حقوق کے لیئے آواز اٹھائی، پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا سامنا کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو آئندہ بجٹ میں عوام کو ٹھوس ریلیف دینا چاہیے۔

شازیہ مری نے کہاکہ موجودہ مہنگائی اور یوٹیلیٹی بلز کی قیمتوں کے پیش نظر عوام کا گزارا مشکل ہو چکا ہے، وفاقی حکومت کم از کم اجرت میں خاطرخواہ اضافہ کرے اور عوام کو ریلیف دے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پہلے سے بوجھ تلے دبے عوام پر مزید ٹیکس نہ لگائے، زرعی شعبے کو حکومتی خصوصی امداد کے ذریعے مضبوط کیا جائے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہاکہ رقم امیر طبقے کے بجائے چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے لیے مختص کی جائے، وفاقی حکومت بتائے کہ موجودہ مالی سال کے دوران کتنی نوکریاں پیدا کی گئیں ۔

انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کو مہنگائی کی شرح کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت اس بجٹ میں عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریگی.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شازیہ مری نے کہاکہ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت بلاول بھٹو

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو