پاکستان پیپلزپارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری اور دیگر نے کہاکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اجلاس نے کرم کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا، کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر اے پی سی بلائی تھی۔
نیئر بخاری نے کہاکہ اجلاس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کے فنڈز فوری جاری کیے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ اجلاس نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے اور گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت و ملکیت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے حکومت کے رویے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ای سی اراکین نے مؤقف اختیار کیاکہ پنجاب حکومت تحریری معاہدوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ اس کے علاوہ قومی معاملات میں پیپلزپارٹی کو مشاورت میں شریک نہ رکھنے پر بھی شدید ردعمل ظاہر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو کا شکوہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق اراکین نے کہاکہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنا سندھ میں آگ لگانے کے مترادف ہے۔ اراکین نے مطالبہ کیاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت یہ معاملہ حکومت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین پی پی پی سی ای سی اجلاس سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین پی پی پی سی ای سی اجلاس سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی وی نیوز پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اجلاس میں اراکین نے نے کہاکہ
پڑھیں:
اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج طلب
جنیوا (ویب ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
جنیوا میں آج ہونے والا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
دوسری طرف اسرائیل نے انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دے دیا اور کہا کہ اس اجلاس کا جو بھی نتیجہ ہوگا وہ انسانی حقوق کے نظام پر دھبا ہوگا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں حماس رہنماؤں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے تھے تاہم اس حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی تھی۔
حماس ذرائع کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے جس وقت فضائی حملہ کیا گیا، اُس وقت حماس کے متعدد رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا۔
حماس ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کر رہے تھے۔
Post Views: 2