ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،ایسا سبز انقلاب جو صرف زراعت تک محدود نہ ہو بلکہ سوچ، گورننس اور ہماری روزمرہ زندگیوں میں بھی شامل ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے مگر موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیا سے اپنے عوام کے لیے موسمیاتی انصاف چاہتا ہے،جو کرہِ ارض کو آلودہ کرتے ہیں انہیں اٴْن لوگوں کو حساب دینا ہوگا جو ماحولیاتی تباہی کوجھیلتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ہم ماحولیات کے عالمی دن پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بصیرت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ بی بی شہید نے ماحول دوست سوچ کو اس وقت قومی ترجیح بنایا جب دنیا اس حوالے سے ابتدائی مراحل میں تھی۔ انہوںنے کہاکہ بی بی شہید کا ویژن آج بھی ہماری توانائی کی پالیسی، جنگلات کے تحفظ اور آبی وسائل کی بقاء کے عزم میں زندہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ انسانوں کی غفلت، لالچ اور بے حسی کے سبب زمین کو پہنچنے والے گہرے زخموں کے علاج کا سوچنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم جس ہوا میں سانس لیتے ہیں، جو پانی پیتے ہیں اور جس زمین پر بستے ہیں، وہ سب پکار رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان آنے والے کل کے نگہبان ہیں، اپنی آواز، اپنا ووٹ اور اپنا وڑن کا استعمال کریں۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ نوجوان اپنی آواز، اپنا ووٹ اور اپنا وژن کو بروئے کار لاکر ایک صحت مند زمین کا مطالبہ کریں۔ بلاول بھٹوزرداری نے بتایاکہ ہم سب زندگی کا انتخاب کریں، زمین کا انتخاب کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زہیمِن سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبا سے بھی ملاقات کی اور پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ ان کے خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات پیش کیے۔
خطاب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیے اور عالمی تعلقات عامہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
دوسری طرف چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ہاؤ نے صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مس ہاؤ نے پاکستان کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر اور خاتونِ اول نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو چین یونیورسٹی