ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔عالمی یوم ماحولیات پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،ایسا سبز انقلاب جو صرف زراعت تک محدود نہ ہو بلکہ سوچ، گورننس اور ہماری روزمرہ زندگیوں میں بھی شامل ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے مگر موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا شکار ہے،پاکستان دنیا سے اپنے عوام کے لیے موسمیاتی انصاف چاہتا ہے،جو کرہِ ارض کو آلودہ کرتے ہیں انہیں اُن لوگوں کو حساب دینا ہوگا جو ماحولیاتی تباہی کوجھیلتے ہیں۔(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ماحولیات کے عالمی دن پر شہید بینظیر بھٹو کی بصیرت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی بی شہید نے ماحول دوست سوچ کو اس وقت قومی ترجیح بنایا جب دنیا اس حوالے سے ابتدائی مراحل میں تھی،بی بی شہید کا ویژن آج بھی ہماری توانائی کی پالیسی، جنگلات کے تحفظ اور آبی وسائل کی بقاء کے عزم میں زندہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسانوں کی غفلت، لالچ اور بے حسی کے سبب زمین کو پہنچنے والے گہرے زخموں کے علاج کا سوچنا ہوگا،ہم جس ہوا میں سانس لیتے ہیں،جو پانی پیتے ہیں اور جس زمین پر بستے ہیں، وہ سب پکار رہے ہیں،نوجوان آنے والے کل کے نگہبان ہیں،اپنی آواز، اپنا ووٹ اور اپنا وژن کا استعمال کریں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلاول بھٹو زرداری زرداری نے کہا نے کہا ہے کہ کے لیے
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔